حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 288
حقائق الفرقان ۲۸۸ سُورَةُ الْمَائِدَة تفسیر - قَالَ رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي - اس دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کو کس قدر رنج پہنچا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴) ۲۷- قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيَهُونَ فِي الْأَرْضِ فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ - ترجمہ۔ اللہ نے فرمایا وہ ملک ان پر حرام ہوا چالیس برس ہلاک ہو جاویں ملک میں ۔ تو نافرمان قوم پر کچھ افسوس نہ کرنا۔ تفسیر - قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ ۔ یہ ہے نبی کی نافرمانی کا نتیجہ ۔ بعض لوگ غلطی کر لیتے ہیں ۔ پھر کہتے ہیں ۔ اب بخشونا۔ معاف کرو۔ خدا کا یہاں کارخانہ الگ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ اب اس میں جانا چالیس برس کے لئے بند ہے۔ يَتِيهُونَ فِي الْأَرْضِ ۔ یونہی جنگلوں میں جھک مارتے مرجائیں گے۔ ہاں ایک قوم پیدا ہو گی۔ یعنی ان کے بچے جو اس خطا میں شریک ہی نہ تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴) ۲۸- وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا ابْنَى آدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُتِلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِ قَالَ لَأَقْتُلَنَّكَ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ - ترجمہ ۔ ان کو پڑھ کر سنا دے آدم کے دو بیٹوں کے سچے حالات جب دونوں نے کچھ نیاز چڑھائی تو ان میں سے ایک کی قبول ہوئی اور دوسرے کی نہ ہوئی تو قابیل نے کہا (حسد سے ) میں تجھے ضرور مار ڈالوں گا۔ ہابیل نے جواب دیا ( میں کیا کروں ) اللہ تو متقیوں کی ہی نیاز قبول فرماتا ہے۔ تفسیر ابنی آدم - آدم کے دو بیٹے ہابیل اور قابیل تھے۔ یہ نام قرآن شریف میں نہیں۔ تو رات میں ہیں۔ انکار کی کوئی وجہ نہیں اور نہ ایسے مواقع پر تحریف کا گمان ہے۔ قربا قربانا ۔ قربانی کی ۔ وہ قربانی کیا تھی ۔ یہ نہیں بتایا۔ کچھ ہوگا۔