حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 265
حقائق الفرقان ۲۶۵ سُوْرَةُ الْمَائِدَة میں اور اللہ کوسپر بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اسی کا ڈر رکھو بے شک اللہ سخت عذاب والا ہے۔ تفسير لا تُحِلُوا شَعَابِرَ اللهِ ۔ جن چیزوں سے اللہ پہچانا جاتا ہے۔ ان کی بے حرمتی مت کرو۔ ہم نے قرآن مجید سے خدا کو پہچانا۔ اس لئے اس کی بے حرمتی جائز نہیں۔ بھلا یہ حرمت ہے کہ اس پر پاؤں رکھ لو۔ یا اور کتابوں کے نیچے رکھو ۔ یا یو نہی صفوں پر ڈال دیا جاوے۔ میں نے بھی تمہیں پہچان کی راہ بتائی ہے۔ میری بھی حرمت کرو۔ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ - پھر حرمت کے مہینے وہ بھی شعائر اللہ ہیں ان سے خدا کا شعور حاصل ہوتا ہے کہ کس قدر لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔ وَلَا الْهَدْيَ وَلَا الْقَلَابِد ۔ اسی طرح قربانیوں کے جانور ہیں کہ وہ سکھاتے ہیں اسی طرح انسان کو اپنے آقا کے حضور جان دینی چاہیے۔ دنیا کے آقاؤں کے لئے جان دیتے ہیں ۔ پس دنیا و آخرت کے آقازمین و آسمان کے مالک پر جان کیوں نثار نہ کریں۔ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ ۔ اگر کوئی دشمن ہے تو اس سے دشمنی کی ۔ دشمنی کی حد بندی کرو۔ حد بندی نہ کرو گے تو دن بدن دشمنی بڑھتی جاوے گی ۔ أَنْ صَدُّ وكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کسی آدمی سے دشمنی ہے تو دشمنی کے باعث اس سے قطع تعلق نہ کرلوا گر چہ وہ دشمن ایسا ہے کہ عزت کے مقام سے تمہیں روکتا ہے۔ أن تَعْتَدُوا ۔ اگر تمہیں کوئی مسجد میں نماز پڑھنے سے روکتا ہے تو جس مسجد میں تمہارا اختیار ہے اس میں نماز پڑھنے سے نہ روکو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ء صفحه ۸۲) تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۔ اور ایک دوسرے کی مدد کرو۔ خدا ترسی اور نیکی کے کاموں میں اور مت مدد کرو بغاوت اور بدکاری کے کاموں میں ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)