حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 259
حقائق الفرقان ۲۵۹ سُورَةُ النِّسَاء البرية لوقا ۳ باب ۲۔ خدا کا کلام بیابان میں یحیی زکریا کے بیٹے کو پہنچا ترجمہ ۴۰ و ۴۴۔ اسی طرح کے بہت محاورات کتب سابقہ میں موجود ہیں اگر کوئی چیز کلمۃ اللہ ہونے سے عین اللہ ہو سکتی ہے تو تمام وہ تامہ جملے جو انبیاء علیہم السلام اور ان کے پاک اتباع کو مکالمہ الہیہ اور مخاطبہ ربانیہ سے پہنچے چاہئے کہ وہ سب خدا ہوں ۔ اعاذنا اللہ اصل یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت آپ کی والدہ صدیقہ مریم علیہا السلام کو آپ کے پیدا ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے بشارت کا کلمہ اور آپ کے پیدا ہونے کی خبر دی تھی یا اس لئے کہ آپ خاص حکم الہی سے صدیقہ مریم کو عطا ہوئے آپ کو کلمہ فرمایا۔ ابطال الوہیت مسیح - تصنیف خلیفتہ المسح الاول صفحه ۵۳ تا۵۹) ۱۷۳ - لَنْ يَسْتَنْكِفَ الْمَسِيحُ أَنْ يَكُونَ عَبْد اللَّهِ وَلَا الْمَلَئِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ وَمَنْ يَسْتَنْكِفُ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيَسْتَكْبِرُ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيْهِ جَمِيعًا - ترجمہ ۔ مسیح کو اس بات سے ہرگز عار نہیں کہ وہ اللہ کا بندہ ہو اور نہ مقرب فرشتوں کو۔ اور جو عار کرے اللہ کی عبادت سے اور تکبر کرے قریب ہی اللہ ان سب کو اپنی طرف کھینچ لائے گا ۔ تفسیر - لَنْ يَسْتَنْكِفَ الْمَسِيحُ - عیسائی لوگ حضرت مسیح کو خدا سمجھتے ہیں۔ بعض بیٹا کہتے ہیں۔ قرآن شریف نے جب بڑے بڑے وعظ کئے کہ وہ خدا کیسے ہو سکتا ہے تو بعض احمقوں نے کہا۔ اتنی مدت سے ہو اسے ہم اسے بڑا مانتے آئے ہیں۔ کہیں ہم سے ناراض نہ ہو جائے ۔ خدا فرماتا۔ ۔ ہے کہ مسیح ناک نہیں چڑھاتا۔ برا نہیں مناتا۔ يَسْتَكْبِرُ - الْكِبْرِيَاءُ رِدائي - تکبر خدا کی صفت ہے۔ انسان کے لئے تکبر کرنا بہت ہی بری چیز ہے۔ میں جب پاخانہ میں جاتا ہوں تو مجھ کو خیال ہوتا ہے کہ جس کے اندر سے یہ نکلتا ہے وہ کبریائی کرے ذرا ہوا بند ہو جائے تو بس پھر خاتمہ ہے۔ پھر قریباً سب کی مائیں چوہڑیوں کا کام کرتی ہیں کے بس انسان کو اپنی ذات پر کیا گھمنڈ ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱) ے یعنی بچوں کو پاخانہ پیشاب کرواتیں اور ان کے کپڑے وغیرہ صاف کرتی ہیں ۔ (مرتب)