حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 251
حقائق الفرقان ۲۵۱ سُورَةُ النِّسَاء اور ان کو راہ راست بھی نہ دکھائے گا۔ ہاں جہنم ہی کا راستہ دکھائے گا جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ پڑے رہیں گے، اور یہ بات اللہ پر بہت سہل ہے۔ تفسیر۔ جولوگ منکر ہوئے اور حق دبا رکھا۔ ہر گز اللہ بخشنے والا نہیں ان کو اور نہ ان کو ملا وے راہ مگر راہ دوزخ کی۔ پڑے رہیں اس میں ہمیشہ ۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۳ حاشیه ) ۱۷۱ - يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِنْ رَبِّكُمْ فَأْمِنُوا خَيْرًا لَكُمْ وَ إِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ وَ كَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا ۔ ترجمہ ۔اے لوگو! تمہارے پاس یہ رسول آیا بر حق سچا تمہارے رب کی طرف سے تو مان لو اس کو کہ تمہارے لئے بہتر ہے، اور اگر اس کا انکار کرو گے تو اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے، اور اللہ بخوبی جاننے والا حکمت والا ہے۔ تفسیر فَامِنُوا خَيْرًا لكم ۔ ایک شہد کی مکھی سے انسان بہت کچھ سبق سیکھ سکتا ہے ۔ وہ کیسی دانائی سے گھر بناتی ، شہد بناتی، دانائی کو کام میں لاتی ہے۔ قناعت بھی حد درجے کی کرتی ہے۔ محنت و کسب سے اپنے لئے کھانا مہیا کرتی ہے۔ بد بودار چیز پر بھی نہیں بیٹھتی۔ پھر اپنے امیر کی مطیع ہوتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱) ۱۷۲ - يَاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ وَلَا تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقِّ إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللهِ وَ كَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلَى مَرْيَمَ وَ رُوحَ مِنْهُ فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَا تَقُولُوا ثَلَثَةٌ انْتَهُوا خَيْرًا لَكُمْ إِنَّمَا اللهُ الهُ وَاحِدٌ سُبْحَنَةً أَنْ يَكُونَ لَهُ وَلَدٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلًا - ترجمہ ۔ اے کتاب والو! حد سے نہ گزر جاؤ اپنے اپنے طریقے میں اور نہ بولو اللہ کی نسبت مگر حق بات سوائے اس ۔ سوائے اس کے نہیں عیسی مسیح مریم کے بیٹے صرف اللہ کے رسول اور اللہ کی ایک بات اور اللہ کی