حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 15 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 15

حقائق الفرقان ۱۵ سُورَةُ آل عِمْرَان ۱۹ - شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَ الْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - ترجمہ - اللہ گواہ ہے کہ کوئی سچا معبود نہیں اللہ کے سوا اور فرشتے گواہ ہیں اور علم والے گواہ ہیں کہ اللہ ہی سنبھالے ہوئے ہے سب کو انصاف سے کوئی سچا معبود نہیں مگر اللہ ہی وہ بڑا ز بر دست حکمت والا ہے۔ تفسیر۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا ہے کہ اہل علم میری ہستی پر گواہی دیتے ہیں اور میری وحدانیت پر بھی شہادت دیتے ہیں ۔ چونکہ بعض نادان و نابکار لوگ سائنس کے غلط استعمال اور عدم تدبر کی وجہ سے خدا کی ہستی کا انکار بھی کرتے ہیں ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی غایت حکمت سے اس آیت میں ایک لفظ رکھ دیا ہے جو ہمیشہ اس کی صداقت کو ظاہر کرتا رہے گا اور وہ لفظ قائما بالقسط ہے کیا مطلب کہ وہ اہل علم جو صحیح علوم رکھتے ہوں اور قائم بالقسط ہو کر غور کریں۔ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا کے سچے علوم کبھی بھی خدا تعالیٰ کی ہستی کے خلاف نہیں ہو سکتے ۔ اسی لئے میں کہا کرتا ہوں اور یہ میرا مذہب ہے کہ جوں جوں سائنس ترقی کرے گا اور علوم بڑھیں گے اسی قدر قرآن کریم کی صداقت جلوہ گر ہوگی ۔ غرض یہ تین آیات علم کی فضیلت پر میں خلاصہ پیش کرتا ہوں اور ان تینوں میں صحیح علوم کے حاصل کرنے کی ترغیب بھی موجود ہے۔ پہلی آیت میں تو خود دُعا ہی تعلیم کی ہے۔ دوسری میں رفع درجات کی خوشخبری ہے اور تیسری میں اللہ تعالیٰ قائما بِالْقِسْطِ ۔۔۔۔۔ أُولُو الْعِلْمِ کی شہادت حقہ کا اپنی ہستی اور وحدانیت پر پیش کر کے بتاتا ہے۔ ھو الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ ایسے قابِما بِالْقِسْطِ اہل علم جب اللہ تعالیٰ کی ہستی پر گواہ ہوں گے تو اللہ تعالیٰ جو عزیز اور حکیم ہے ان کو بھی معز ز بنادے گا اور حکمت کے چشمے ان کے لبوں سے جاری ہو جائیں گے۔ الحکم جلد ۲۰ نمبر ۲۰ مورخه ۲۸ جون ۱۹۱۸ء صفحه ۴، ۵) شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ (ال عمران : (١٩) اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۔ لے اللہ گواہ ہے کہ کوئی سچا معبود نہیں اللہ کے سوا۔