حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 235 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 235

حقائق الفرقان ۲۳۵ سُورَةُ النِّسَاء میں لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله ہے۔ یہ ایک بحث ہے کہ کان بہتر ہیں یا آنکھیں۔ مولود کے کان میں اذان کہنے کی سنت سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ اگر یہ لغو فعل ہوتا تو کبھی رسول کی سنتِ مؤکدہ نہ بنتا۔ یقظه نومی جو بیماری ہے اس کے عجائبات سے بھی اس کی حکمتیں معلوم ہو سکتی ہیں۔ غرض پہلا حکم کانوں کے لئے نازل ہوا اور انبیاء بھی اس لا إِلهَ إِلَّا اللہ کی اشاعت کے لئے آئے اور خدا کی آخری کتاب نے بھی اسی کلمہ کی اشاعت کی اور جس کتاب سے میں نے دینی امور کی طرف خصوصیت سے توجہ کی اس میں بھی اسی پر زیادہ تر بحث ہے۔ چونکہ بعض لوگ حکیموں کی بات کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے کلمہ کا ان کی طبیعت پر خاص اثر ہوتا ہے اس لئے یہاں ایک حکیم کی نصیحت کو بیان کیا ہے اور یہ بھی مسلم ہے کہ آدمی اپنی اولا د کو وہی بات بتاتا ہے جو بہت مفید ہو اور مصر نہ ہو۔ شرک عربی زبان میں کہتے ہیں سانجھ کرنے کو کسی سے کسی کے ساتھ ملانے کو۔ تو مطلب یہ ہوا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو جوڑی نہ بناؤ۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۲) وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا (النساء: ۱۱۷) اور جو شخص اللہ سے کسی کو شریک ٹھہراتا ہے وہ بہت گمراہ ہوا ۔ وَ مَنْ يُشْرِكْ بِاللهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا۔ (النساء : ۴۹) اور جس شخص نے اللہ سے شرک کیا اس نے بڑی بھاری بدی تراشی ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶) ۱۱۸ - إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا النَّا وَإِنْ يَدْعُونَ إِلَّا شَيْطَنَا مَرِيدًا - ترجمہ۔ یہ مشرک اللہ کے سوا دیویوں کو ہی پکارتے ہیں اور در بدر کئے گئے شیطان کو پکارتے ہیں ۔ تفسیر ۔ اننا ۔ دیویاں ۔ عرب بھی لات وغیرہ مؤنث بتوں کے پجاری تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۸۰) ۸ ۱۲۲ - أُولَئِكَ مَا وَلَهُمْ جَهَنَّمُ وَلَا يَجِدُونَ عَنْهَا مَحِيصًا - ترجمہ ۔ یہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ اس سے کبھی مخلصی و نجات نہیں پاتے۔ تفسیر - محيص ۔ بھاگنے کی جگہ ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۸۰)