حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 233 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 233

حقائق الفرقان ۲۳۳ سُورَةُ النِّسَاء وہ کس قدر عظیم الشان ہو گا ۔ اب جو رسول اس شان کا ہے اس کے بغیر ہم کو کسی اور کے مقتدا بنانے کی ریجھ بھی کیا ہوئی ۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه (۳) ۱۱۵- لا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِّنْ نَّجُولُهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَاحِ بَيْنَ النَّاسِ وَ مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا - ترجمہ۔ وہ جو کانوں میں بہت باتیں کرتے ہیں اُس میں کچھ بہتری نہیں مگر ہاں جو حکم دے خیرات کا یا دستور کے موافق نیک کام کرنے یا لوگوں میں میل ملاپ کرانے کا اور جو ایسا کرے گا اللہ ہی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے تو ہم اس کو بہت بڑا اجر دیں گے۔ تفسیر - لا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِنْ تَجُولُهُمْ ۔ امن کی زندگی۔ عمدہ معاشرت و تمدن کے لئے یہ ضروری نصیحت ہے۔ مخفی کمیٹیاں کرنے والے بجائے اصلاح بین الناس کے تفریق بین الناس کرتے ہیں ۔ جب کوئی شخص قرآن وحدیث کا علم نہیں رکھتا تو اُسے یہ حق کہاں پہنچتا ہے کہ وہ کہے کہ میں حق کی حمایت کرتا ہوں ۔ پس تم کسی خفیہ مشورہ میں سوائے اہل الرائے عالمان قرآن کے شامل نہ ہو اور یہ لوگ بھی مشورہ کریں تو نیک ، چندہ دینے کسی نیکی اور اصلاح کے متعلق مشورہ کریں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹) ١١٦ - وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَ يَتَّبِعُ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا - ترجمہ ۔ اور جو عداوت کرے رسول کی بعد اس کے کہ اس پر ہدایت کھل چکی اور مومنوں کے خلاف راہ چلے تو ہم اسے اُدھر چلائیں گے وہ جدھر پھرا ہے اور اسے پہنچا دیں گے جہنم میں اور وہ کیا ہی بری جگہ ہے جانے کی ۔ تفسیر وَيَتَّبِعُ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ ۔ دیکھوسنی شیعہ پیج ارکان اسلامی میں اصولی طور پر متفق ہیں۔ پھر آپس میں ایسے کھچے رہتے ہیں کہ کیا مجال ایک دوسرے کی مسجد یا مسجد میں چلا جاوے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۸۰)