حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 228
حقائق الفرقان ۲۲۸ سُورَةُ النِّسَاء ١٠١ وَ مَنْ يُهَاجِرُ فِي سَبِيلِ اللهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرْغَبًا كَثِيرًا وَسَعَةً وَمَنْ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللهِ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا - ترجمہ۔ اور جو اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا تو وہ زمین میں بہت کشائش پائے گا اور بڑی جگہ اور جو نکلے اپنے گھر سے اللہ اور رسول کی طرف ہجرت کر کے پھر اس کو موت آ ملاوے تو اُس کا ثواب اللہ کے ذمہ ثابت ہو چکا اور اللہ بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا اور سچی محنتوں کا بدلہ دینے والا ہے۔ تفسیر قرآن شریف میں آیا ہے مَنْ يُهَاجِرُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرْغَبًا كَثِيرًا وَسَعَة جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر ہجرت اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کے واسطے سب سامان مہیا کر دیتا ہے اور اسے کوئی تنگی نہیں ہوتی بلکہ ہر ایک قسم کی فراخی حاصل ہوتی ہے۔ ( بدر جلد ۱۲ نمبر ۲۵ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۱۲ ء صفحه (۳) يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرْغَبًا - مہاجر کی نیت ہجرت اگر اللہ ہو تو وہ کبھی تکلیف نہیں پاتا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹) مرغماً ۔ دشمن کے منہ پر مٹی ڈالنے کے اسباب پاتا ہے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹) ۱۰۲ - وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلوةِ إِنْ خِفْتُمُ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنَّ الْكَفِرِينَ كَانُوا لَكُمْ عَدُوًّا مبينا - ترجمہ۔ اور جب تم سفر کرو ملک میں تو کچھ گناہ نہیں تم پر اس میں کہ نماز میں سے کچھ کم کر دو جب تم کو ڈر ہو کہ کا فرتمہیں ستائیں گے ۔ بے شک کا فر تمہارے کھلے کھلے دشمن ہیں۔