حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 226 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 226

حقائق الفرقان ۲۲۶ سُورَةُ النِّسَاء ہوشیار رہا کر واچھی طرح تحقیق کر لیا کرو۔ بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے خبردار ہے۔ تفسیر فتبينوا ۔ سفر میں ہر چیز کی تحقیق ضروری ہے اور بہت سوچ سمجھ کر کام کرنا چاہیے۔ لَا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلمَ - جو تم کو سلام کہتا ہے سلامت روی سے پیش آتا ہے اُسے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹) کا فرنہ کہو۔ فَتَبَيَّنُوا - رستہ کے مشکلات ۔ لوگوں کے اطوار اخلاق وغیر ہا سے خوب واقفیت حاصل کرو۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹) ۹۶ - لَا يَسْتَوِي الْقُعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَ الْمُجْهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجْهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ اللهُ الْمُجْهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا - ترجمہ ۔ برابر نہیں ہو سکتے وہ بیٹھ رہنے والے ایمان دار جو معذور نہیں اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے اپنے جان و مال سے۔ اور کوشش کرنے والوں کو فضیلت دی ہے جو اپنے مالوں جانوں سے کوشش کرتے ہیں بیٹھ رہنے والوں پر عزت اور مرتبہ میں اور ہر ایک سے نیک وعدہ اللہ نے کر رکھا ہے۔ اور اللہ نے فضیلت دی ہے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر بڑے ثواب کی۔ تفسیر أُولِي الضَّرَرِ - بیمار اندھے لنگڑے۔ (تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحہ ۴۴۹) ۹۸- إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ كُنْتُمْ قَالُوا كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِي الْأَرْضِ قَالُوا اَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةً فَتْهَا جِرُوا فِيهَا فَأُولَئِكَ مَا وَلَهُمْ جَهَنَّمُ وَسَاءَتْ مَصِيرًا - ترجمہ ۔ وہ لوگ جن کی فرشتے ایسی حالت میں جان نکالتے ہیں کہ وہ اپنے نفسوں پر ظلم کر رہے ہیں اُن سے فرشتے پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے۔ وہ جواب دیں گے ہم اس ملک میں بے بس