حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 220 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 220

حقائق الفرقان ۲۲۰ سُورَةُ النِّسَاء إِذَا جَاءَ هُمْ أَمْرٌ مِّنَ الْأَمْنِ - قرآن اس طریق کو منع کرتا ہے کہ ہر ایک امن یا خوف کی بات کو سوائے عظیم الشان انسان کے کسی اور تک پہنچایا جاوے۔مسلمان جیسے معاشرت سے ناواقف ہیں ایسے ہی امن کی راہ سے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۸) ۸۵- فَقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللهِ لَا تُكَلِّفُ إِلَّا نَفْسَكَ وَ حَرْضِ الْمُؤْمِنِينَ عَسَى اللهُ أَنْ يَكُفَّ بَأْسَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَاللَّهُ أَشَدُّ بَأْسًا وَ أَشَدُّ تَنْكِيلًا - ترجمہ۔ تولر واللہ کی راہ میں ۔ صرف تجھی کو تکلیف دی جاتی ہے اور ایمان داروں کو بہت ترغیب دے۔ کیا عجب ہے کہ اللہ روک دے حق پوشوں کی لڑائی (یعنی تیری کوشش سے ) اور اللہ کی جنگ زیادہ سخت ہے اور وہ بڑا میں ڈال دینے والا ہے۔ تفسیر پس مقابلہ کرو اللہ کی راہ میں نہیں تکلیف دی جاتی مگر تیری جان کو اور مومنوں کو ترغیب دے۔ قریب ہے کہ اللہ روک دے کافروں کی جنگ ۔ اللہ جنگ کرنے میں بہت سخت ہے اور وہ نکیل ڈال کر سیدھا کر دیتا ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۷۳) فَقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللهِ ۔ یہاں سے اس خیال کی تردید ہوتی ہے کہ نبی کریم نے اس وقت جہاد کا حکم دیا جب جتھا ہو گیا ۔ دیکھو محض نبی کریم کو قتال کا حکم ہوا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸) ۸۶- مَنْ يَشْفَعُ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِنْهَا ۚ وَ مَنْ يَشْفَعُ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ لِفْلٌ مِنْهَا وَكَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا - ترجمہ ۔ جو کوئی بھلائی کی سفارش کرے تو اس کو ملے گا اُس میں سے حصہ اور جو کوئی بُرائی کی سفارش کرے تو اُس کو ملے گا اُس میں کا حصہ ۔ اور اللہ ہر ایک چیز کا بدلہ اور رزق دینے والا مقتدر و حافظ ہے۔ تفسیر ۔ جو نیک بات کی سفارش کرے اس کے اجر میں اس کو بھی حصہ ملے گا اور جو بری بات کی ۔ سفارش کرے اس کے وبال میں وہ بھی شریک ہوگا اور اللہ ہر ۔ ریک ہوگا اور اللہ ہر شئے پر ضابط ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۷۳)