حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 204 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 204

حقائق الفرقان ۲۰۴ سُورَةُ النِّسَاء ۷- أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ كُفُوًا أَيْدِيَكُمْ وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزكوة فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ يَخْشَونَ النَّاسَ كَخَشْيَةِ اللهِ أَوْ أَشَدَّ خَشْيَةً وَقَالُوا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَيْنَا الْقِتَالَ لَوْلَا أَخَرْتَنَا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِمَنِ اتَّقَى اتَّقَى وَلَا تُظْلَمُونَ فَتِيلًا - ترجمہ۔ کیا تمہیں معلوم نہیں اُن لوگوں کا حال جن کو کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو روکے رہو اور نماز کو ٹھیک درست رکھو، اور زکوۃ دیتے رہو۔ پھر جب اُن پر جنگ کرنا ضروری ہوا تو یکا یک اُن میں سے ایک فریق لوگوں سے ایسا ڈر نے لگا جیسے اللہ سے ڈرنا چاہئے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ۔ اور کہنے لگا اے ہمارے رب ! تو نے ہم پر کیوں ڈالا اور فرض کیا جنگ کرنا ہم کو کیوں نہ جینے دیا تھوڑے دنوں ۔ تم جواب دو کہ دنیا کا فائدہ تھوڑا ہی سا ہے اور انجام کا رہی بہتر ہے اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے اور تم پر تو کچھ بھی ظلم نہ ہوگا فتیل برابر ۔ تفسیر۔ کیا نہیں دیکھا تو نے ان لوگوں کو جن کو کہا گیا اپنے ہاتھ روک رکھو۔ نماز کو پڑھتے اور زکوۃ کو دیتے رہو۔ پس جب ان کو لڑنے کا حکم دیا گیا۔ اس وقت ایک فریق ان میں سے اللہ کے ڈر کی طرح لوگوں سے ڈرتا ہے یا اس سے بھی زیادہ ڈرتا ہے اور وہ بول اٹھے کہ اے رب ! تو نے کیوں لڑائی ہمارے ذمہ لگا دی ۔ تھوڑی مدت تک ہمیں کیوں اور ڈھیل نہ دی۔ تو ان کو کہہ دے کہ دنیا کا فائدہ تو تھوڑا ہے اور جو تقوی کرتا ہے انجام اس کے لئے بہتر ہے۔ اور کوئی ایک فتیلہ کے برابر بھی بے انصافی نہیں کیا جاوے گا ۔ بعض لوگ بڑے بڑے دعوے کیا کرتے ہیں کہ ہم یوں کریں گے دُوں کریں۔ اور اپنی جواں مردی اور بہادری کی ڈینگ مارا کرتے ہیں۔ لیکن یاد رکھو کہ ایسے متکبر کبھی اپنے دعووں کو پورا اور ثابت کر کے نہیں دکھلایا کرتے اور نہ دکھلا سکتے ہیں۔ بدی کو چھوڑنا اور نیکی کو کرنا یہ صرف انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوا کرتا۔ بغیر اللہ تعالیٰ کی مدد کے نہ انسان برائیوں اور فضولیوں کو چھوڑ سکتا ہے اور نہ