حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 189 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 189

حقائق الفرقان ۱۸۹ سُورَةُ النِّسَاء جن لوگوں کو کتاب دی ان کو نصیحت کرتا ہے۔ دوستی کرو مگر ایک حد تک دشمنی کرد مگر ایک حد کی ۔ کسی سے دشمنی ایسی کرو کہ اگر وہ دوست بن جائے تو تم کو شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ کسی سے دوستی کرو تو ایسی کہ وہ دشمن ہو جائے تو نقصان نہ پہنچا سکے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ ) يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ - لفظوں کے معنی بگاڑتے ہیں۔ وَ اسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَع ۔ آپ کو خوشی کی خبر نہ پہنچے۔ بد دعا کا کلمہ۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۸) ۴۸- يَأَيُّهَا الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ آمِنُوا بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ مِّنْ قَبْلِ أَن نَّطْمِسَ وُجُوهَا فَنَرُدَّهَا عَلَى أَدْبَارِهَا أَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّا أَصْحِبَ السَّبْتِ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا - ترجمہ ۔ اے اہل کتاب مان لو جو ہم نے اتارا ( قرآن شریف کو) تصدیق کرنے والا تمہارے پاس والی چیزوں کا اس سے پہلے کہ ہم تمہارے ( بڑے آدمیوں کو مٹادیں) تمہارے منہ بگاڑ دیں پھر پھیر دیں تم کو تمہاری پشتوں کی طرف یا ہم ان پر لعنت کریں جیسے ہم نے لعنت کی آرام کے دن والوں پر اور اللہ کا کام واقع شدہ ہے۔ تفسیر - أَن نَّطْسَ وُجُوهَا ۔ مکھ ۔ اعلیٰ درجہ کے لوگ ۔ فَنَرْدَهَا عَلَى أَدْبَارِهَا - ادنی آدمی سے جو اعلیٰ ہے ۔ وہ پھر ادنی بنا دیئے جاتے ہیں۔ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّا اَصْحِبَ السَّبْتِ - اصحب السبت یہود کو کہتے ہیں جب ان کو آرام ملا وہ بدکار ہو گئے۔ یہودیوں کے اوپر یہ لعنت آئی ہے کہ وہ دوسروں کے ماتحت بندروں کی مانند ہو گئے کہ جیسے نچاتے ہیں ناچتے ہیں۔ یہاں یہودی نہیں بیٹھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یہودی نہ تھے۔ مسلمان تھے۔ پس اللہ تعالیٰ مسلمانوں ہی کو سکھاتا ہے کہ تم یہودیوں کی مانند نہ بن جانا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ )