حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 187 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 187

حقائق الفرقان ۱۸۷ سُورَةُ النِّسَاء ۴۴ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ وَ انْتُمْ سُكْرَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ وَلَا جُنَّبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلِ حَتَّى تَغْتَسِلُوا ۖ وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ اَحَدٌ مِنْكُمْ مِّنَ الْغَابِطِ أَوْ لَمَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَ أَيْدِيكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوا غَفُورًا - ترجمہ ۔ اے ایمان دارو جب تم نشہ کی حالت میں ہو تو نماز کے پاس نہ جاؤ جب تک کہ تم سمجھو جو تم کہتے ہو اور نہ جب کہ نہانے کی حاجت ہو مگر جو مسافر ہو ۔ ہاں جب تم نہالو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی آوے جائے ضرور سے یا ہم صحبت ہو عورتوں سے اور پانی میسر نہ آوے تم کو تو ارادہ کرو پاک مٹی کا پھر مل لو اپنے چہرے اور ہاتھ ۔ بے شک اللہ بڑا معاف کرنے والا بڑا قصوروں کا ڈھانپنے والا ہے۔ تفسیر سکری ۔ سکر ۔ نیند کا غلبہ۔ شراب سے بدمست ہونا۔ حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ ۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ انسان نماز سمجھ کر پڑھے ۔ - عَابِرِى سَبِيلِ ۔ جو لوگ انگریزی پڑھے ہوئے نہیں اور ان کو ریل وغیرہ کے سفر میں نہانے کا موقع نہ ملے یا آسانی سے نہ ملے تو ایسے مسافر کو تیم کر کے نماز پڑھ لینی چاہیے۔ اور اسی قسم کی مجبوریوں میں انسان تیم کر لے ورنہ بلا نسل نماز نہ پڑھے۔ إن كُنتُم مَرْضَی ۔ عوام کو بیماری کی حالت میں خواہ وہ بیماری کیسی ہو تیم کے ساتھ نماز پڑھنی چاہیے کیونکہ بیماریوں کے حقائق تو اطباء سے بھی بعض اوقات مخفی رہتے ہیں کہ تیم مضر ہے یا مفید ۔ ایک مرتبہ میں نے رمضان کے مہینے میں روزے رکھنے شروع کئے تو میری بیماری دستوں کی رفع ہو گئی۔ میں سمجھا یہ روزے تو اکسیر ہیں لیکن بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میری قوت رجولیت قطعی مفقود ہو گئی۔ پھر میں نے اٹھارہ میں روز خوب تو بہ کی جب کہیں جا کر وہ کیفیت دور ہوئی ۔ غائط - علیحدہ مکان ۔ اونچی جگہ جہاں سے چھینٹیں اُڑ کر نہ پڑیں۔