حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 186 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 186

حقائق الفرقان ۱۸۶ سُورَةُ النِّسَاء ٣٩- وَالَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَنْ يَكُنِ الشَّيْطَنُ لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَرِينًا - ترجمہ۔ (اور اترانے والے اور بڑائی مارنے والے وہ بھی ہیں ) جولوگوں کو دکھانے کے لئے اپنے مال خرچ کرتے ہیں اور اللہ کو نہیں مانتے اور نہ روزِ قیامت اور مرے بعد جی اٹھنے کو۔ اور جس کا ساتھ بیٹھنے والا یار شیطان ہو وہ کیا ہی برا ساتھی ہے۔ وہ تفسیر رِئَاءَ النَّاسِ ۔ لوگوں کے دکھاوے کے لئے تو خرچ کرتے ہیں پر خدا کی راہ میں ایک کوڑی دینا بھی دوبھر ہو۔ عرب میں ایک حکیم گزرے ہیں ۔ ان کا مقولہ ہے کہ کسی شخص کا حال معلوم کرنے کے لئے اس شخص کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ۔ اس کے دوستوں سے اس کے اخلاق کا پتہ لگتا ہے کہ وہ کیسے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۶) ۴۲،۴۱۔ اِنَّ اللهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضْعِفُهَا وَ يُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَ جِئْنَا بِكَ عَلَى هُؤُلَاءِ شَهِيدًا - ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا اور کسی کی ذرہ برابر نیکی ہو تو اس کو بہت بڑھاتا ہے اور اپنی خاص مہربانی سے اس کو بڑا ثواب دیتا ہے۔ پھر کیا حال ہو گا جب لائیں گے ہم اور بلائیں گے ہر ایک جماعت میں سے ایک گواہ اور تجھ کو لائیں گے اور بلائیں گے ان لوگوں پر گواہ بنا کر ۔ تفسیر - مِثْقَالَ ذَرَّةٍ ذرہ عربی زبان میں لال چیونٹی کو کہتے ہیں اور مثقال اس کے سر کو ۔ فکیف ۔ تعجب کے رنگ میں یہ لفظ آتا ہے۔ یعنی کیا حال ہوگا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۶)