حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 169 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 169

حقائق الفرقان حقیقت میں عمدہ ہو اور تم کو بری معلوم ہوتی ہو۔ ۱۶۹ سُورَةُ النِّسَاء الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۵۔ مؤرخہ ۳۰ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۶،۵) وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۔ تم عورتوں کے ساتھ مہربانی اور محبت کا برتاؤ کرو۔ فان كرِهْتُمُوهُنَّ اور اگر تمہیں ان کی کوئی بات نا پسند ہو تو تم ہماری سفارش کو مان لو اور یا درکھو کہ ہم ہر ایک امر پر قادر ہیں ۔ ہم تمہیں بہتر سے بہتر بدلہ دیں گے۔ ایک لڑکے کی نسبت میں نے سنا کہ وہ اپنی بیوی سے بداخلاقی سے پیش آتا ہے۔ میرے سسرال کا گھر ہمارے شہر میں ہمارے گھر سے دور تھا۔ بیوی تو میرے گھر ہی ہوتی تھی مگر میں اکثر اپنے سسرال جایا کرتا تھا راستہ میں وہ لڑکا مجھے مل گیا۔ میں نے اس سے کہا کہ قرآن میں ایک نسخہ لکھا ہے وہ میں تم کو بتانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے۔ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللهُ فِيْهِ خَيْرًا كَثِيرًا ۔ اس کے دل پر ہماری اس نصیحت کا بجلی کی طرح سے اثر ہوا۔ میں تاڑ گیا کہ اس پر خوب اثر ہو گیا ہے۔ مجھے کہنے لگا کہ مجھے ایک کام ہے۔ اجازت دیجئے ۔ وہاں سے سیدھا بیوی کے پاس گیا۔ اور اُس کو کہا کہ دیکھ تجھے معلوم ہے کہ میں تیرا کیسا دشمن ہوں ۔ اُس نے کہا کہ ہاں مجھے معلوم ہے۔ اس لڑکے نے کہا کہ میں آج سے صرف نورالدین کی نصیحت کو آزمانے کیلئے تیرے ساتھ سچی محبت کرتا ہوں۔ پھر اس نے اس سے جماع کیا۔ ایک بڑا خوبصورت لڑکا پیدا ہوا ۔ پھر اور پیدا ہوا۔ پھر اور پیدا ہوا۔ پھر اور پیدا ہوا ۔ ( بدر کلام امیر ۔ حصہ دوم مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۲ صفحه ۹۰) وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۔ جہاں تک ہو سکے ان سے بھلائی کرو ۔ تم ان سے نیکی کرو۔ پھر اللہ تعالیٰ تم کو اس کے عوض بہتر سے بہتر اجر دے گا۔ چونکہ میرا مطالعہ بہت ہے۔ اور مرد عورتوں کو اکثر درس دینے کا مجھے موقع ملا ہے اس لئے مرد اور عورتوں کی طبائع کا مجھے خوب علم ہے اور ان کی فطرت سے خوب واقف ہوں۔ میرے خیال میں عورتیں چشم پوشی و ترس کی بہت مستحق ہیں۔ ( بدر جلد ۱۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مئی ۱۹۱۳ء صفحه (۹)