حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 168 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 168

حقائق الفرقان ۱۶۸ سُورَةُ النِّسَاء تفسیر - لا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا ۔ ایک عورت کا خاوند آیا کہ میری بیوی کو آتشک ہو گیا ہے وہ بی بی بہت نیک تھی۔ مجھے یقین نہ آیا۔ آخر اس نے اقرار کیا کہ مجھے یہ خاوند پسند نہیں ۔اس لئے بہانہ بنایا ہے۔ كرِهْتُمُوهُنَّ - عورت سے کوئی مکروہ امر دیکھو تو نیک برتاؤ کرو۔ اس میں تمہارے لئے خیر کثیر ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۴) لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا - حلال نہیں تم کو کہ میراث میں لے عورتیں زور سے ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۴ حاشیه ) تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْھا ۔ کہ عورتوں کو مشقت میں ڈالو ۔ اور خواہ مخواہ ان کو اپنی ورثہ سمجھنے لگو۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۴۷، ۴۴۸) وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا (النساء : ۲۰) اور گذران کرو عورتوں کے ساتھ معقول ( جو لوگوں میں پسند ہو ) پھر اگر وہ تم کو نہ بھاویں تو تم کو نہ بھاوے ایک چیز اور اللہ رکھے اس میں بہت خوبی۔ ناظرین! منصفانہ طور پر اس آیت کے معنی میں غور کرو۔ تاکید معاشرت کے واسطے قرآن مذہبی طور پر کیسے سخت اور لطیف طرز اختیار کرتا ہے۔ اس آیت میں فرمایا۔ اگر کسی باعث سے بی بی ناپسند اور نا گوار ہو تب بھی سلوک ہی کرو۔ اس سلوک کے بدلے ہم تم کو بہت سی بھلائی دیں گے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۶) عورت مرد کے تعلق کی آپس میں ایسی خطرناک ذمہ داری ہوتی ہے کہ بعض اوقات معمولی معمولی باتوں پر حسن و جمال کا خیال بھی نہیں رہتا اور عورتیں کسی نہ کسی نہج میں ناپسند ہو جاتی ہیں اور ان کے کسی فعل سے کراہت پیدا ہوتے ہوتے کچھ اور کا اور ہی بن جاتا ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيْهِ خَيْرًا كثيرا ۔ پس عزیز و ا تم دیکھو۔ اگر تم کو اپنی بیوی کی کوئی بات ناپسند ہو تو تم اس کے ساتھ پھر بھی عمدہ سلوک ہی کرو۔ اللہ فرماتا ہے۔ ہم اس میں عمدگی اور خوبی ڈال دیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک بات