حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 144 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 144

حقائق الفرقان ۱۴۴ سُورَةُ آل عِمْرَان بد کام خدا سے منسوب کرتا ہے۔ تقدیر کے مسئلے کے سمجھنے میں غلطی کھائی ہے۔ میری والدہ اعوان قوم سے تھی۔ بڑی فہمیدہ عورت تھی ۔ وہ ہمیشہ ایک مثال دیا کرتی تھی جو آگ کھاتا ہے انگارے ہگے گا یعنی جیسا کرے گا ویسا پائے گا ۔ وَ الْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى کے معنے بتایا کرتیں کہ ہر نیک و بد عالم کا اندازہ خدا کی طرف سے ہو چکا ہے۔ جیسا کریں ویسا نتیجہ پائیں ۔ قَدَّرَةً تَقْدِيرًا (الفرقان : ۳) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲) قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِكُمْ - يوم حنين ، یوم احد ۔ صحابہ کی غلطی سے تکلیف پہنچی۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه سمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۷) ١٦٧ - وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَنِ فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ اور دو جماعتوں کے ملنے کے دن جو کچھ تم کو پہنچا وہ اللہ کے حکم سے تھا کہ مومنوں کو نشان لگاوے۔ تفسیر - الْتَقَى الْجَمعن ۔ اُحد کی جنگ میں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲ ) فَبِإِذْنِ اللهِ ۔ جیل خانے میں جاتا ہے گورنمنٹ کے حکم سے مگر جاتا ہے اپنی بد عملی سے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۷) ١٦٨ - وَ لِيَعْلَمَ الَّذِينَ نَافَقُوا وَقِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوِ ادْفَعُوا قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّا اتَّبَعْتُكُمْ هُمُ لِلْكُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْإِيمَانِ يَقُولُونَ بِأَفْوَاهِهِمْ مَّا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُونَ - ترجمہ ۔ اور نشان لگا وے منافقوں کو اور اُن سے کہا گیا آؤ لڑو اللہ کی راہ میں یا ہٹا ہی دو انہوں نے ے اس کا بخوبی اندازہ کر دیا ہے۔ (ناشر)