حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 140
حقائق الفرقان ۱۴۰ سُورَةُ آل عِمْرَان بڑے بڑے ذی وجاہت اور فہیم لوگوں سے بھی کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ان سے درشتی نہیں چاہیے بلکہ بدستو رانہیں مشورہ میں شامل رکھنا چاہیے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۱ ) ١٦١ - إِنْ يَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَ إِنْ يَخْذُ لَكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ترجمہ ۔ اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو پھر کوئی بھی تم پر غالب نہ آئے گا اور جو وہی تم کو چھوڑ دے تو پھر تمہاری کون مدد کرے اس کے بعد اور مومنوں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔ تفسير - إن يَخْذُ لَكُمْ ۔ اگر وہ تمہیں چھوڑ دے گا ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۷ ) ۱۲۲ - وَمَا كَانَ لِنَبِي أَنْ يَغُلَّ وَمَنْ يَخْلُلُ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيمَةِ ثُمَّ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ - ترجمہ۔ اور کسی نبی کی یہ شان نہیں کہ وہ خیانت اور چوری کرے اور جو کوئی خیانت اور چوری کرے گا تو قیامت کے دن وہ چوری کی چیز لے آئے گا پھر ہر ایک شخص کو اس کی کمائی کا پورا پورا بدلا دیا جاوے گا اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا۔ تفسیر - وَمَا كَانَ لِنَبِي أَنْ يَغْلَ ۔ یہ جو تم نے پہاڑی کو چھوڑا تو کیا تم کو نبی پر اعتبار نہ تھا کہ وہ تمہارے حصہ کی حفاظت نہ کریں گے؟ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۱ ) وَمَنْ يَخْلُلُ - جو لوگ خیانت کرتے ہیں ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۷) وام ۱۶۴ - هُمْ دَرَجَتْ عِنْدَ اللهِ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ - ترجمہ وہ درجات ہیں اللہ کے نزدیک اور اللہ دیکھ رہا ہے اُن کے اعمال کو۔ تفسیر - هُمْ دَرَجت ۔ وہ انبیاء بڑے درجہ والے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۱)