حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 131
حقائق الفرقان ۱۳۱ سُورَةُ آل عِمْرَان اضْعَافًا مُضْعَفَةً ۔ اس کے ترجمے کے لئے میں نے بہت غور کیا بڑھ بڑھ کر“ سے زیادہ کوئی لفظ اس مفہوم کو ادا کرنے والا نہیں ۔ یہ معنے کرنے کہ ایک کے سات سو پھر سات سو کا ڈ گنا چودہ سو ایک روپیہ پر بیاج لینا منع ہے بہت ہی حماقت ہے۔ ایک سود کی وہ قسم بھی ہے جو لینا پڑتا ہے۔ مثلاً ملازموں کی تنخواہ سے کچھ حصہ کا ٹا جاتا ہے بینک کا شود ہے اسے میرے خیال میں مالِ غنیمت سمجھنا چاہیے اور اسے کسی نیک کام میں لگا دینا چاہیے۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۹، ۷۰ ) عِنْدِي أعدت - امام ابوحنیفہ ایک عظیم الشان امام گزرے ہیں وہ فرماتے ہیں آخَوَفُ آيَةً عندانی في الْقُرْآنِ " اس لئے کہ جہم تو بے ایمانوں کے لئے ہے پس یہ مومنوں کا گھر کیوں ہو؟ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۰) ۱۳۴ - وَ سَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَ الْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور جلدی کوشش کرو اپنے رب کی مغفرت حاصل کرنے لئے اور جنت کی جس کی قیمت ( یا چوڑائی ) آسمان اور زمین ہے۔ وہ تیار کی گئی ہے متقیوں کے لئے ۔ تفسیر سَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ - اللہ کی ، رسول کی اطاعت کرو ۔ اگر کوئی غلطی ہو جاوے تو بخشش مانگو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۰) ۱۳۵ - الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ۔ ترجمہ ۔ جو آسودگی اور ضرر میں خرچ کرتے رہتے ہیں اور دباتے ہیں غیظ و غضب کو اور درگزر کر جاتے ہیں بعض لوگوں سے اور اللہ محبت کرتا ہے محسنوں کو ۔ تفسیر وَالْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۔ ایک تو یہ بات ہے کہ غیظ و غضب پی جائے۔ پھر اس سے بڑھ کر ایک اور درجہ ہے کہ نہ صرف اپنے جذبات کو روک لے بلکہ معاف بھی کر اے میرے نزدیک قرآن میں سب سے زیادہ خوف دلانے والی آیت ہے۔