حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 4
حقائق الفرقان لد سُورَةُ آل عِمْرَان انْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمُ أَنَّهُ الْحَقُّ - ( حم السجدة: (۵۴) : ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۳) - هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - - ترجمہ (اللہ ) وہی ہے جو تمہاری صورت بناتا ہے ماں کے پیٹوں میں جیسی چاہتا ہے کوئی سچا معبود نہیں مگر اللہ ہی سچا معبود ہے جوز بر دست حکمت والا ہے۔ تفسیر - هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ - فرمایا که انسان بار یک دربار یک کام کرتا ہے تو روشنی میں کرتا ہے مگر ہم وہ ہیں کہ جتنا باریک کام ہے اندھیروں میں کرتے ہیں۔ مثلاً تمہاری صورتیں فِي ظُلُمَت ثَلث پیٹ کے اندر رحیم پھر رحم کے اندر غشاء اس میں بناتے ہیں ۔ جب ہم اس کا علم رکھتے ہیں کیا آئندہ کا علم کہ وہ بھی ایک طرح کی تاریکی میں ہے نہیں رکھ سکتے؟ لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۔ اگر غور کرو تو اس نتیجہ پر پہنچ جاؤ کہ ساری صفات کا ملہ سے موصوف تمام بدیوں سے منزہ وہی معبودِ بے مثال ہے۔ الْحَكِيمُ ۔ اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں۔ پس اس کا کلام بھی پر از حکمت ہے۔ ایسا نہ ہو کہ تم اپنی غلط نہی سے اس کی الٹی تاویلیں کرنے لگو۔ کوشش کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۔ (العنکبوت:۷۰) میں یہ سر بتایا ہے کہ کلام البی کے سمجھنے کے لئے کچھ ہمت چاہیے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۳) ے قریب ہی ہم ان کو چکھائیں گے بیرونی فتوحات میں اور فتح مکہ میں یہاں تک کہ ان پر کھل جائے گا واضح ہو پر جائے گا ( کہ قرآن اور پیارے محمد کا کہنا ہی سچ ہے۔ ۲ اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھا ئیں گے ان کو اپنے رستے ۔ (ناشر)