حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 122
حقائق الفرقان ۱۲۲ سُورَةُ آل عِمْرَان سر چشمہ تو اللہ تعالیٰ کی ذات پر پورا پورا ایمان ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخه کم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۷، ۶۸) تم برگزیدہ خیر رساں قوم ہو۔ تمہیں سارے جہان کے لئے نمونہ کے طور پر پیدا کیا گیا ہے۔ تم نیک باتوں کا امر کرتے اور بری باتوں سے منع کرتے اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ اور ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱) اور وہ لوگ جو دین کے لئے وعظ کرنے کو کھڑے ہوتے ہیں ان کی بھی دو ہی حالتیں ہوتی ہیں ایک وہ جو محض اس لئے کھڑے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کریں اور امر بالمعروف کا جو فرض ان کو ملا ہے اس کو ادا کریں۔ بنی نوع انسان کی بھلائی کا جو حکم ہے اس کی تعمیل کریں اور اپنے آپ کو اس خیر امت میں داخل ہونے کی فکر ہوتی ہے جس کا ذکر یوں فرمایا گیا ہے كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ الآية تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے مبعوث ہوئے ہو امر بالمعروف کرتے رہو اور نہی عن المنکر ۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۰ مؤرخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۱۴) ایک قوم کی طرف سے ایک شخص دریافت حال و تحقیق کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں آیا۔ اس وقت آپ فرما رہے تھے كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (ال عمران : (11) ۔ یہ سنتے ہی اپنی قوم کی طرف لوٹ گیا اور کہا کہ سب ایمان لاؤ۔ انہوں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگا۔ پسندیدہ سے پسندیدہ باتوں کا حکم کرتا اور بدیوں سے روکتا ہے۔ بس تمہیں اور کیا چاہیے۔ بد قسمت اور شقی انسان کے لئے سارا قرآن مجید مجید بھی موجب ضلالت ہو جاتا ہے۔ تعجب آتا ہے کہ بعض لوگ مسلمان ، مومن احمدی کہلاتے ہیں۔ پھر فریب ، دغا، چوری ، جھوٹ ، کینہ ، بغض، بدظنی ، ناجائز کمائی نہیں چھوڑتے ۔ اللہ ہدایت بخشے ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخه ۲۲ جون ۱۹۱۱ ء صفحه (۳) میں دنیا پرست واعظوں کا دشمن ہوں کیونکہ ان کی اغراض محدود، ان کے حوصلے چھوٹے ، خیالات پست ہوتے ہیں ۔ جس واعظ کی اغراض دینی ہوں وہ ایک ایسی زبر دست اور مضبوط چٹان پر اوہ پر