حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 121 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 121

حقائق الفرقان ۱۲۱ سُورَةُ آل عِمْرَان ط ااا - كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَ لَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَاكْثَرُهُمُ الْفَسِقُونَ - ترجمہ تم نیک ترین امت ہو پیدا کئے گئے ہو لوگوں کے لئے تم نیک کاموں کا حکم کرتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور ( صدق دل سے اللہ کو مانتے ہو۔ اور اگر اہل کتاب مانتے تو البتہ بہتر تھا ان کے لئے ۔ کچھ تو ان میں سے ایمان دار ہیں اور اکثر ان میں کے بد عہد فاسق ہیں ۔ تفسیر - كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُونَ بِاللهِ (ال عمران : 111) (یعنی تم سب امتوں سے جو پیدا ہوئیں بہتر ہولوگوں میں پسندیدہ باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری اور ناپسندیدہ باتوں سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو ) الحکم جلد ۳ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ را گست ۱۸۹۹ صفحه ۳) كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ - ہو تم عمده و اعلیٰ جماعت ۔ خَيْر عمدہ واعلیٰ جماعت ۔ خیر تفضیل کا صیغہ ہے ز کا صیغہ ہے زیادت کے معنوں میں آتا ہے۔ - أُخْرِجَتْ لِلنَّائیں ۔ لوگوں کی بھلائی کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔ ہر ایک شخص کو چاہیے کہ وہ پنے نفس کا محاسبہ کرے اور دیکھے کہ میں نے آٹھ پہر میں لوگوں کی بھلائی کے لئے کیا کام کیا۔ امت محمدیہ کا منشاء ہی یہی ہے کہ لوگوں کی بھلائی کے لئے جان تک لڑا دی جائے۔ سر ہندی بزرگ نے لکھا ہے کہ میں جب رات کو سونے لگتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ اپنے فرضِ منصبی کو کہاں تک ادا کیا ہے۔ گو یا حَاسِبُوا قَبْلَ أَنْ تُحَاسَبُوا ، وَوَازِنُوا قَبْلَ أَنْ تُوَازَ نُوا عمل فرماتے تھے۔ اب اس بھلائی کی تصریح فرماتا ہے۔ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ - پسندیدہ باتیں جنہیں قرآن ، عقل اور ایک شریف سلیم الفطرت پسند کرتا ہے وہ کرے اور جو اس کے خلاف ہو اس سے روکے۔ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ ۔ پھر خود بھی ان بھلائیوں پر عمل کرنے والے بنو اور تمام اخلاق فاضلہ کا لے اپنا محاسبہ کر و قبل اس کے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے۔ اپنا مواز نہ کرو قبل اس کے کہ تمہارا موازنہ کیا جائے ۔