حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 110
حقائق الفرقان ١١٠ سُورَةُ آل عِمْرَان ذرہ اسی لطیف عقل سے کام لے تو راست باز کو پہچان سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے تو محض اپنے فضل سے اس کو واضح کر دیا ہے۔ پھر وہ کیا بات بتلائی جس سے اس راہ حق پر ہم پہنچ سکیں۔ دیکھو یہ تو ایک مانی ہوئی بات ہے کہ دکھ دینے والی چیزوں میں سے خانہ جنگیاں اور تفرقے بھی ہیں کوئی گھر اور بستی جب کہ اس میں اختلاف اور پھوٹ ہو کبھی آباد نہیں رہ سکتی ۔ بڑے سے بڑا دکھ جو انسان کو مشکلات اور مصائب میں ڈالتا ہے پریشانی اور پراگندگی ہے اور یہ ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس کے مریض کو سخت درد اور دکھ کا سامنا ہوتا ہے۔ اب اس مرض کا علاج جو بتلائے اور وہ کارگر اور مفید اور مجرب ثابت ہو اس کی صداف اس کی صداقت اور حذاقت میں کیا کلام ہو سکتا ہے اور یہ ایک مسلم بات ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے پیشتر عرب کی حالت وحدت اور امن کے لحاظ سے کیسی خطر ناک تھی ان میں بہت بڑی عداوت پھیلی ہوئی تھی ذرا ذراسی بات پر خاندانوں کے خاندان کٹ مرتے تھے اور اس کو سب محسوس کرتے تھے کہ یہ بہت خطرناک شئی ہے ۔ ( الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مؤرخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۵) ۱۰۴ - وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا ۚ وَكُنتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ - ترجمہ اور مضبوط پکڑو، اپنے آپ کو بچاؤ حبل اللہ کے ذریعہ سے اور ایک دوسرے سے الگ نہ ہو اور اللہ کے احسان نہ بھولو جو تم پر ہیں وہ دن یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اُسی نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کی تو اس نعمت سے تم بھائی بھائی ہو گئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے تو اس نے تم کو اس سے بچالیا اسی طرح اللہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے اپنی نشانیاں تمہارے لئے تا کہ تم ہدایت پا جاؤ۔ تفسیر ۔ اور سب کے سب مل کر اللہ کے دین کو مضبوط پکڑو اور فرقہ فرقہ مت بنو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)