حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 59
حقائق الفرقان ۵۹ سُورَةُ الْبَقَرَة الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ (النساء : ۶۰) اے ایمان والو! اللہ کی فرمانبرداری کرو اور رسول کی فرمانبرداری کرو اور اپنے میں سے حکومت والوں کی اور اگر کسی شئے میں تمہارا تنازع ہو جائے تو اس کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف پھیرو ۔ اگر تم اللہ اور آخر آنے والے دن ( یا وقت ) پر ایمان رکھتے ہو۔ اور فرمایا ۔ لا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَاةَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ (المجادلة: ۲۳) تم کوئی لوگ نہ پاؤ گے جو کہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہوں اور پھر ان سے محبت اور دوستی رکھتے ہوں جو کہ اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرتے ہوں ۔ اور فرمایا۔ وَلَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَ النَّبِيِّ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاء (المائدة: ۸۲) اور اگر یہ اللہ اور آخری دن پر اور اس پر جو اللہ نے اتارا جو اللہ نے اتارا ہے ایمان رکھتے تو پھر ان سے کبھی دوستی نہ لگاتے ۔ اور فرمایا۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَالَّذِينَ اوَوْا وَ نَصَرُوا نَصَرُوا أوليك هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا (الانفال : ۷۵) اور جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں انہوں نے مجاہدہ کیا اور جگہ دی اور مدد کی ۔ وہی پکے مومن ہیں ۔ اور فرمایا - إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ (الحجرات:۱۱) مومن تو بھائی ہی ہیں نہ اور کچھ ۔ اور فرمایا ۔ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرَّبُوا إِنْ كُنْتُمُ مؤْمِنِينَ (البقرۃ: ۲۷۹) اور چھوڑ دو جو سود باقی رہا ہے اگر تم مؤمن ہو۔ اور فرمایا۔ وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ اَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۴۰) اور نہ سست ہو اور نہ ہم نام ہو اور نہ غم ناک ہو اور تم ہی ٹھیک ٹھیک غالب آنے والے ہوا اگر تم مؤمن ہو۔ اور فرمایا۔ وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ (البقرة: ۱۶۶) اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اللہ سے سخت محبت رکھنے والے ہوتے ہیں۔ اور فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ (التوبة: (۱۱) اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اللہ کی راہ پر جنگ کرتے ہیں ۔ اور فرمایا - فَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (الاعراف: ۸۶) اور پیمانہ اور تر از وکو پورا کرو (پور اما پو اور پورا تولو) اور لوگوں کی چیزوں میں نقصان مت ڈالو اور زمین میں