حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 58
حقائق الفرقان ۵۸ سُورَةُ الْبَقَرَة مال و جان سے کوشش کی۔ بے شک وہی سچے ہیں۔ اور فرمایا فَلَا وَ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ( النساء : ٦٦ ) تیرے رب کی قسم ہے کبھی مومن نہ ہوں گے جب تک کہ تجھے حکم نہ بنائیں ان امور میں کہ جن میں ان کے مابین نزاع ہو اور پھر تیرے فیصلہ میں کسی قسم کی اپنے جی میں تنگی نہ پائیں اور پورے طور پر تسلیم کر لیں۔ اور فرما یا إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِذَا كَانُوا مَعَهُ عَلَى أَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ يَذْهَبُوا حَتَّى يَسْتَأْذِنُوهُ ( النور : (۶۳) مومن تو وہی ہیں جو کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں اور جب کسی ایسے اہم امر پر اس کے ساتھ ہوں جو لوگوں کو جمع کرتا ہے تو اذن لینے کے سوا نہیں جاتے ۔ اور فرمایا إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِايْتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَ سَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ - تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمُ خَوْفًا وَطَمَعًا وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ (السجدة : ۱۶، ۱۷) ہماری آیتوں پر تو وہی ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو ان کے ساتھ نصیحت ( یا یاددہانی) کی جاتی ہے تو سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے تسبیح کہتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے ان کے پہلو بستروں سے جُدا رہتے ہیں اور خوف و امید سے اپنے رب کو یاد کرتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے سے خرچ کرتے ہیں ۔ اور فرمایا۔ وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ (الاحزاب : ۳۷) کسی مومن مرد اور مومن عورت کو اختیار نہیں جبکہ اللہ اور رسول کسی امر میں فیصلہ کر دیں۔ اور فرمایا۔ اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَنْ يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ( النور : (۵۲) موم مومن لوگ جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف فیصلہ کے لئے بلائے جاتے ہیں تو اُن کا یہی قول ہوتا ہے کہ ہم نے سنا۔ قبول کیا اور اطاعت کی ۔ اور فرمایا آمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ الْكِتٰبِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَ الْكِتٰبِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قبل (النساء: ۱۳۷) اللہ اور اس کے رسول اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو کہ اللہ نے اپنے رسول پر اتاری ہے اور اس کتاب پر جو کہ اس سے پہلے اُتاری ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا