حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 603 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 603

حقائق الفرقان ۶۰۳ سُورَةُ الْبَقَرَة چنانچہ ہماے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج میں دودھ اور شراب پیش کیا گیا تو آپ نے دودھ پیا تب جبرائیل نے بتایا کہ اگر آپ شراب پیتے تو تمام اُمت بد کار ہو جاتی ۔ ایسا ہی ایک مقام پر قرآن کریم میں آیا ہے يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاء (الطلاق: ۲) پہلے نبی سے خطاب ہے مگر پھر آگے چل کر کھول دیا ہے کہ نبی قائم مقام اُمت ہے ۔ پس آماته الله سے قوم کی ویرانی و تباہی مراد ہے جو ایک سو سال تک رہی ۔ پھر وہ قوم از سرِ نو زندہ ہوئی۔ غرض حز قیل کو خدا نے وہ نظارہ رؤیا میں دکھا یا حز قیل اپنے قیاس سے يَوْمًا أَوْ بَعْضَ یوم کہتا ہے مگر خدا تعالیٰ اسے سو سال بتاتا ہے مگر ساتھ ہی بتایا ہے کہ تم بھی سچے ہو کیونکہ طعام و شراب پر سال نہیں گزرے اور رویا میں یہ بات ممکن ہے۔ چنانچہ سورۃ یوسف میں ایک ذکر ہے کہ بادشاہ نے چودہ سال قحط و سرسبزی کے ایک آن میں دیکھ لئے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ رویا کا لفظ یہاں نہیں۔ یہ یہ ان ان کی کی غلطی ہے۔ ہے۔ اِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سجدين (يوسف: ۵) انبیاء کے لئے خواب کا اظہار ضروری نہیں ہوتا۔ حضرت صاحب سے سے میں نے ایک دفعہ اس آیت کے معنے دریافت کئے تو آپ نے فرمایا میں نے جناب الہی میں توجہ کی تو مجھ پر یہی کھلا کہ وہ شخص واقعی مر گیا تھا۔ عرض کیا کہ پھر سو سال کے بعد اُٹھنا کیا معنی؟ فرمایا کہ انبیاء کو مرنے کے بعد ایک حیات دی جاتی ہے۔ ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے بھی فرمایا تھا کہ میں چالیس دن کے بعد زندہ کیا جاؤں گا۔ پھر عرض کیا کہ وہ آیت کس طرح بنے ؟ فرمایا کیا مردہ آیت نہیں ہو سکتے ؟ اللہ تعالیٰ فرعون کی نسبت فرماتا ہے لِمَن خَلْفَكَ آيَةً " (یونس : ۹۳) چونکہ میری طبیعت میں شرم اور ادب بہت تھا اس لئے میں نے ، نہ پوچھا کہ انظُرُ إِلى طَعَامِكَ وَ شَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهُ کا کیا مطلب ہوا ؟ یہ قاضی امیر حسین صاحب نے بھی ایک معنے گئے ہیں۔ وہ امانت کے معنے باستدلال آیت اے اے نبی ! جب تم طلاق دینی چاہو عورتوں کو ۔ ۲۔ میں نے دیکھے گیارہ تارے اور سورج اور چاند وہ میری فرمانبرداری کر رہے ہیں۔ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پچھلوں کے لئے تجھے نشانی بنائیں۔ (ناشر) ۵ے تو دیکھ اپنے کھانے اور پینے کی چیز کی طرف کہ سڑی تک نہیں۔