حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 488 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 488

حقائق الفرقان لد ٧٧ سُورَةُ الْبَقَرَة تمہارے لئے تمام وہ چیزیں جو غالب عمرانات کے سلیم الفطرتوں میں ستھرے اور پسندیدہ ہیں وہ تو حلال کر دی گئیں ۔ نواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ (الانفال: ۲) تجھ سے پوچھتے ہیں غنیمت کی تقسیم کا مسئلہ تو جواب دے۔ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ غنیمت کی تقسیم اللہ پھر رسول کے اختیار میں ہے۔ دسواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ (الكهف : (۸۴) ذوالقرنین کا قصہ تجھ سے پوچھتے ہیں تو جواب میں قصہ سنا دے۔ إِنَّا مَكَّنَا لَهُ فِي الْأَرْضِ (الكهف : (۸۵) سے ذوالقرنین کا قصہ شروع کر دیا اور بقدر ضرورت اسے تمام کیا۔ یہ ذوالقرنین وہ ہے جس کا ذکر دانیال ۸ باب ۸ میں ہے۔ گیارھواں سوال ۔ وَ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ (طه: ۱۰۶) تجھ سے پوچھتے ہیں ایسے مضبوط پہاڑ کیا ہمیشہ رہیں گے؟ تو جواب دے۔ يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسَفًا (طه : (۱۰۶) اُڑا دے گا اور پہاڑوں کو پاش پاش کر دے گا میرا رب ۔ بارھواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوح ( بنی اسراءیل : ۸۶) تجھ سے سوال کرتے ہیں قرآن کس کا بنا یا ہو ا ہے؟ تو جواب دے۔ مِنْ أَمْرِ رَبِّي (بنی اسراءیل : ۸۶) یہ قرآن میرے رب کا حکم اور اسی کا کلام ہے۔ یا د رکھو میں نے روح کا ترجمہ قرآن کیا ہے اس کے کئی باعث ہیں۔ اول۔ قرآن میں خود اس وحی اور کلام النبی کو رُوح کہا گیا۔ وَ الْقُرْآنُ يُفَسِرُ بَعْضُهُ بَعْضًا دیکھو وَ كَذلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا (الشوری: ۵۳) اور اس طرح وحی کی ہم نے تیری طرف روح اپنے حکم سے۔ دوم - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوح (بنی اسرائیل : (۸۶) کے ماقبل اور مابعد صرف قرآن کریم کا تذکرہ اے ہم نے اس کو قدرت دی تھی ملک میں ۔ ( ناشر )