حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 487
حقائق الفرقان لد ٦٧ سُورَةُ الْبَقَرَة تو جواب دے اس مہینہ میں لڑائی کرنا بری بات ہے اور اس سے حج وعمرہ کی سی عبادت سے روکنا لازم آتا ہے۔ چوتھا سوال يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ( البقرة : ۲۲۰) پوچھتے ہیں تجھ سے شراب اور جوئے کی بابت ۔ تو جواب دے۔ فِيهِمَا اثْم كبير (البقرۃ: ۲۲۰ شراب خوری اور قمار بازی نہایت بڑی اور بری بدکاری ہے۔ پانچواں سوال يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ (البقرة : (۲۲۰) پوچھتے ہیں ۔ کیا خرچ کریں ۔ تو جواب دے۔ الْعَفْوَ (البقرۃ: ۲۲۰) اپنی حاجت سے زیادہ مال کو خرچ کرو۔ چھٹا سوال - يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ (البقرة: (۲۲۳) پوچھتے ہیں حیض میں عورت سے صحبت جائز ہے یا نہیں؟ تو جواب دے۔ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ - ( البقرة : ۲۲۳) حیض کے دنوں میں جماع کرنا دکھ دیتا ہے ۔ حیض کے دنوں میں عورتوں کی صحبت سے الگ رہو۔ ساتواں سوال ۔ وَ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْيَثْمى (البقرة : (۲۲۱) پوچھتے ہیں یتیموں کے متعلق ؟ جواب دے۔ إصْلَاحُ لَهُمْ خَيْرٌ ( البقرۃ: ۲۲۱) یتیموں کے مال ، عزت، پرورش غرض ہر طرح اُن کی اصلاح اور سنوار عمدہ بات ہے۔ آٹھواں سوال - يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا أُحِلَّ لَهُمْ (المائدة :(۵) پوچھتے ہیں کیا کچھ کھانے میں حلال ہے؟ جواب دے۔ أحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ ( المائدة : ۵)