حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 27 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 27

حقائق الفرقان ۲۷ الْمُسْتَقِيمَ - (الفاتحة : ٦ ) موجود ہے جس کے معنے ہیں دکھا ہمیں سیدھی راہ۔ سُورَةُ الْفَاتِحَة ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۷) - اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - ترجمہ ۔ ہمیں وہ پاس والی سیدھی راہ چلا۔ تفسير الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - خط مستقیم اسے کہتے ہیں جو دو نقطوں کے درمیان چھوٹے سے چھوٹا خط بیچ سکے۔ اس لئے اس کے معنے ہوئے بہت ہی اقرب راہ جو ہر ایک قسم کی افراط اور تفریط سے پاک ہو۔ ہم کو سیدھی راہ یا قریب ترین راہ چلا۔ اھد کے معنے ہدایت کر ۔ البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۵) ہدایت کے معنے قرآن شریف میں چار طرح پر آئے ہیں ۔ ا۔ قومی یا خواص طبعی ۔ کہ جس سے ہر ایک شئے اپنے اپنے فرضِ منصبی کو بجالا رہی ہے۔ قرآن شریف نے یہ معنے بیان کئے ہیں جہاں فرمایا۔ اعطی محلّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى (طه : ۵۰) یعنی ہر ایک شے کو پیدا کر کے اس میں اس کے خواص رکھ دیئے ہیں ۔ ۲۔ حق کی طرف بلانا - إِنَّكَ لَتَهْدِى إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ (الشوری: ۵۳) یعنی تو خدا شناسی کی بہت اقرب راہ کی طرف بلاتا ہے۔ توفیق جیسے زَادَهُمْ هُدًى (محمد: ۱۸) ۔ ۴- کامیاب با مراد کرنا جیسے فرمایا ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدْنَا لِهَذَا (الاعراف: ۴۴) خدا ہی کی حمد ہے جس نے ہمیں یہ کامیابی عطا کی ۔ (البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۹۵) اهْدِنَا ۔ چلا ہم کو ۔ جمع کا صیغہ ہے۔ مومن کو چاہیے کہ صرف اپنے واسطے دعا نہ کرے بلکہ دوسروں کو بھی ساتھ ے ان کو اللہ نے اور بھی ہدایت دی ہے ۔ ( ناشر )