حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 26 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 26

حقائق الفرقان ۲۶ سُورَةُ الْفَاتِحَة طاقت اُسے نیند سے حاصل ہوتی ہے اس واسطے سوتے ہیں ۔ لوگوں سے باتیں کرتے ہیں اس خیال سے کہ باہم محبت بڑھے اتفاق پیدا ہو جو خداوند کریم کا حکم ہے۔ اسی طرح ہر ایک کام میں رضا مندی مولی مقصود ہو اور وہی مد نظر رہے تو ايَّاكَ نَعْبُدُ کے معنے صحیح ہم پر صادق آویں اور دعوای درست ہو ۔ اب چلو ايَّاكَ نَسْتَعِينُ اِس کے معنے ہیں تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں یہ بھی دعوی ہے۔ سچا تب ہو جب ہر کام میں ہم کو یہی خیال رہے کہ اس کا انجام اور اتمام بدوں رضا مندی حضرت حق سبحانه و تعالی اور اس کی عنایت کے نہیں ہو سکتا ۔ اے خدا! تو ہی محمد اور معاون رہ ۔ دیکھو ! کبھی زمیندار کا شتکاری کرتا ہے۔ خرمن بناتا ہے۔ امیدوار ہے کہ دا نہ گھر لے جاؤں ۔ خرمن کو آگ لگ جاتی ہے اور گناہ کی شامت وہ خرمن خاکستر کا انبار ہو جاتا ہے۔ اسی کا رحم ہو کہ معاصی عفو ہو جاویں اور اس خرمن سے ہم نفع اٹھاویں۔ پس ضرور ہوا کہ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں ذات باری پر اعتمادر ہے۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ صفحه (۲) (و) ۔ عبادت نام ہے کامل درجے کی محبت ۔ کامل تعظیم اور اپنی طرف سے کامل تذلیل کا۔ (ز)۔ عبادت وہی ہے جو خود اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی معرفت بتائے باقی سب بیچ۔ ( ه ) - وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں واؤ حالیہ ہے۔ تیری عبادت ہم اس وقت کر سکتے ہیں کہ تو ہی توفیق دے۔ ( تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۳۵ ) واؤ حالیہ ہے ہم تیری عبادت کرتے ہیں اس حال میں کہ تجھ سے مدد چاہتے ہیں کیونکہ تیرے فضل کے سوائے عبادت کی توفیق بھی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۲) اس اعتراض کے جواب میں کہ چوری قتل، ڈکیتی ، قمار بازی کے لئے یہی کلام ( إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۔ ناقل ) مسلمانوں اور ان کے ملانوں کا وظیفہ ہوا کرتا ہے فرمایا۔ چوری، ڈکیتی ، قمار بازی خدا کی عبادت نہیں اور نَسْتَعِينُ سے پہلے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کا لفظ ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ تیرے ہی فرماں بردار ہوں یا ر ہیں اور نَسْتَعِينُ کے ما بعد اهْدِنَا الصِّرَاطَ