اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page vii
حضرت اولوالعزم فضل عمر میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ ثانی حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک مخلص و خادم قدیم نے بعد اجازت حضرت موصوف و عبارت تصدیقی مولانا مولوی حافظ روشن علی صاحب جو حسب ذیل ہیں۔اس قرآن مترجم اور تفسیر اوضح القرآن مسمی به تفسیر احمدی کو شائع کرنے کا فخر حاصل کیا۔(۱) مکرمی میر صاحب! میر محمد سعید السلام عليكم و رحمة الله و بركاته۔قرآن کریم شائع کردیں۔اللہ تعالیٰ نیک ثمرات پیدا فرمائے۔خاکسار مرزا محمود احمد (۲) بعد قراءت و سماعت ترجمه و تفسیر کامل جناب مولوی حافظ روشن علی صاحب شاگر در شید حضرت مولانا الاعظم خلیفة المسیح اوّل مولوی نورالدین صاحب قدس سرہ الشریف نے یہ دستخط ثبت فرمائے ہیں۔میر فضل احمد۔قاری میں اس بیان کی تصدیق کرتا ہوں۔خاکسار روشن علی