اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page v of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page v

کو سمجھنے میں سہولت اور پڑھنے میں دل چسپی ہو۔(۱۰) بعض لغات کے کئی کئی معنی مسلسل لکھے گئے ہیں تا کہ پڑھنے والے کی نظر وسیع ہو اور اپنے اپنے حسب مذاق جس کو جو پسند ہو وہ ترجمہ اختیار کر لے۔(۱۱) ترتیب عبارت میں بہ ظاہر الفاظ کی کم اور مطالب کی زیادہ رعایت کی گئی ہے اور جن مقامات پر الفاظ کی پیروی سے تنزیہ و تقدیس ذات باری تعالیٰ پر نقص آتا ہو تو وہاں مطلب کا عکس نقیض کر کے آیہ شریفہ کا مفہوم بلا رعایت الفاظ لکھا گیا ہے۔اور اوضح القرآن میں صراحت کی گئی ہے۔مثلاً اِنَّ الله لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ (المائدة: ۵۲) جس کا لفظی ترجمہ ”بے شک اللہ ہدایت نہیں دیتا ظالموں کو۔کے بجائے ” ظالم جس راہ پر چل رہے ہیں وہ اللہ کی بتائی ہوئی نہیں“ کیا گیا ہے۔(۱۲) لغات اضداد کے دونوں تراجم کا اکثر استعمال کیا گیا ہے۔(۱۳) اکثر آن آیات میں جہاں ضمیر واحد مخاطب سے کسی امر مکروہ کے نہ کرنے کی طرف حکم کیا گیا ہے اس سے مراد عموماً مترجمین نے ذات معصوم حضرت مقدس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے لی ہے۔ترجمہ ہذا میں آداب نبوی و ذاتی معصومیت و تقدیس وتطہیر و تمیم اخلاق و خاتم فضائل و نبوت رسالت پناہی کے لحاظ سے اکثر بہ لفظ ” مخاطب استعمال کیا گیا ہے نہ ذات پاک آنحضرت علیہ أَلْفُ أَلْفِ تَحِيَّةٍ وَسَلَام۔(۱۴) ترجمہ میں مسئلہ جبر وقد رو معصومیت انبیاء وغیرہ بہت سے مسائل پر خاص تشریحی نظر رکھی گئی ہے جس کا ثبوت اوضح سے واضح ہو گا علاوہ ازیں نکتہ رس اور عارف بہت سے مطالب برجستہ دو عالیہ کو پائیں گے اور کمترین بندگان کو دعائے خیر سے یاد فرمائیں گے کیونکہ یہ محض خلوص اور تائید الہی سے لکھے گئے ہیں۔وَمَا تَوْفِيقِى إِلَّا بِاللهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ إِلَيْهِ أُنِيْبُ (هود : ۸۹) كتب انْزَلْنَهُ إِلَيْكَ مُبَرَكَ لِيَدَّبَّرُوا أَيْتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُوا الْأَلْبَابِ (ص:۳۰) وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ (القمر : ١٨) بمطبع مرتضائی آگر طبع شده میر محمد سعید