اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page iv of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page iv

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تراجم حضرت نورالدین صاحب کے خصائص میں سے کچھ ترجمہ ہذا میں حتی الامکان امورات مصرحہ ذیل مد نظر ہیں۔(۱) ترجمه مطلب خیز مقامی رعایت کے ساتھ ہے۔(۲) دھریوں ، آریوں ، بدعتیوں ، فلسفیوں ، عیسائیوں ، ناستنکوں ، ملاحدہ، باطنیہ وغیرہ فرق کے اعتراضات کا خیال رکھ کر کیا گیا ہے۔(۳) عام فہم سہل المآخذ ہے۔(۴) حضرت شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ کے فارسی ترجمہ سے بہت ملتا ہے۔(۵) حواشی مفیده و مقاصد عالیہ سمی به اوضح القرآن پر محتوی ہے جو تر جمہ ہذا کے ساتھ شامل ہے۔(۶) تعارضات کی تطبیق اور پیش گوئیوں کی توثیق کی گئی ہے۔(۷) قصص واحیہ و فسانہ ہائے دور از کار کی تضعیف اور مقاصد الہیہ کی تقویت حسب اعتقاد جماعت اہل سنت فرقه حقه حسب ارشاد نبوى مَا أَنَا عَلَيْهِ وَ أَصْحَابِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَ سَلَّمَ بطور صحیح تفسیر بیان کی گئی ہے۔(۸) صحیح تفسیر سے مراد۔(الف) تفسیر القرآن بالقرآن ہے۔(ب) احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ کے خلاف نہیں۔(د) پھر ایک مومنانہ قرائن قویه یعنی قیاس مستنبط من الكتاب و السنة و العقل الصحيح و الكتب السماويه ہے۔(٥) پھر لغات صحیحہ مسلّمہ معروفہ اہل اسلام فرقہء حقہ سے معنی ماخوذ ہیں۔(۹) عام اردو تراجم کی نسبت اس میں فہم مطالب کی رعایت رکھ کر ضمائر کا کم استعمال کیا گیا ہے تا عوام