اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1330
مسلماں ہے جمال وحسن قرآن نور جان ہر مسلماں قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآن ہے | نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا ہے بھلا کیونکر نہ ہو سکتا کلام پاک رحماں ہے بہار جاوداں پیدا ہے اس کی ہر عبارت میں ہے نہ وہ خوبی چین میں ہے نہ اس سا کوئی بہتان ہے نام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہرگز اگر لو لوئے عثماں ہے اگر لعل بدخشاں ہے خدا کے قول سے قول بشر کیوں کر برابر ہو وہاں قدرت یہاں دور ماندگی فرق نمایاں ہے ملائک جس کی حضرت میں کریں اقرار لاعلمی سخن میں اس کے بہتائی کہاں مقدور انساں ہے بنا سکتا نہیں اک پاؤں کیٹرے کا بشر ہرگز تو پھر کیوں کر بنانا نور حق کا اس پر آسماں ہے ارے لوگو! کرو کچھ پاس شانِ کبریائی کا زباں کو تھام لو اب بھی اگر کچھ ہوئے ایمان ہے خدا سے غیر کو ہمتا بنانا سخت کفراں ہے خدا سے کچھ رویارویہ کیسا کذب و بہتان ہے خدا سے اگر اقرار ہے تم کو خدا کی ذات واحد کا تو پھر کیوں اس قدر دل میں تمہارے شرک پنہاں ہے یہ کیسے پڑ گئے دل پر تمہارے جہل کے پردے خطا کرتے ہو باز آؤ اگر کچھ خوف یزداں ہے ہمیں کچھ کیں نہیں بھائیو نصیحت ہے غریبانہ کی کوئی جو پاک دل ہو دے دل و جاں اس پر قربان ہے