محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 5
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ گزارش سب سے پہلے عاجز اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہے کہ اس نے محض اپنے فضل اور رحم سے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عربی قصیدہ یا عین فیض الله " کے صدقے میں خاکسار کو محامد خاتم النبیین اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درود و سلام کو شائع کرنے کی توفیق دی ہے ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِك عاجز محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب دام ظلہ کا بے حد ممنون ہے کہ انمحترم نے اس کتاب کا پیش لفظ لکھ کر عاجز کی ہمت افزائی فرمائی ۔ اور محترم ناظر صاحب دعوہ و تبلیغ کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس کی اشاعت کی منظوری عطا کی ۔ نیز مکرم مولوی حمید الدین صاحب شمس کا بھی مشکور ہے کہ اُنہوں نے حوالہ جات کی اصل کتب سے مطابقت اور تصحیح میں اعانت فرمائی ۔ اسی طرح خاکسار اپنے نہایت ہی قریبی اعزہ و اقرباء کا ممنون ہے جنہوں نے اس کتاب کے شائع کرنے میں مالی معاونت فرمائی ۔ فجزاهم الله م الله احسن الجزاء ۔ آخر میں عاجزہ اپنے والدین، تین بڑے بھائی سیٹھ فاضل الہ دین صاحب، سیٹھ مسیح الدین الہ دین صاحب ، سیٹھ نور الدین الہ دین صاحب اور بڑے بہنوئی سیٹھ فاضل کرم علی صاحب اور اپنے داماد عزیزم محمد بشارت علی صاحب نیز اپنی