محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 63
۶۳ آنحضرت مسلم پر درود بھیجنے کا طریق ! ۔۔۔ درود شریف سے پہلے اپنا یہ مذہب قائم کر لینا چاہیے کہ رابطہ محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس درجہ تک پہنچ گیا ہے کہ ہرگز اپنا دل تجویز نہ کر سکے کہ ابتداء زمانہ سے انتہا تک کوئی ایسا فرد گزرا ہے جو اس مرتبہ محبت سے زیادہ محبت رکھتا تھا ۔ یا کوئی ایسا فرد آنے والا ہے جو اس سے ترقی کرے گا ۔ اور قیام اس مذہب کا اس طرح پیر ہو سکتا ہے کہ جو کچھ محبان صادق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں مصائب اور شدائد اٹھاتے رہے ہیں ۔ یا آئندہ اُٹھا سکیں ۔ یا جن جن مصائب کا نازل ہونا عقل تجویز کر سکتی ہے وہ سب کچھ اُٹھانے کے لئے دلی صدق سے حاضر ہو۔ اور کوئی ایسی مصیبت عقل یا قوت واہمہ پیش نہ کر سکے کہ جس کی اطاعت سے دل میں روک یا انقباض پیدا ہو۔ اور کوئی ایسا مخلوق دل میں جگہ نہ رکھتا ہو جو اُس کی جنس کی محبت میں حصہ دار ہو ؟ درود شریف ۔۔۔۔۔۔ اس غرض سے پڑھنا چاہیئے