محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 62
۶۲ درود شریف روحانی فیض کے حصول کا ذریعہ ہے درود شریف کے طفیل ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے فیوض عجیب نوری شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے ہیں اور پھر وہاں جا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ میں جذب ہو جاتے ہیں ۔ اور وہاں سے نکل کر ان کی لا انتہا نالیاں ہو جاتی ہیں اور بقدر حصہ رسدی ہر مقدار کو پہنچتی ہیں ۔ درودشریف کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عرش کو حرکت دینا ہے جس سے یہ نور کی نالیاں نکلتی ہیں ۔ جو اللہ تعالیٰ کا ہیں۔ فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے اُس کو لازم ہے کہ وہ کثرت سے درود شریف پڑھے ۔ تاکہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو یا الحكم ۲۸ فروری سه امت