محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 23
۲۳ ( ترجمہ ) ۔ تمام تعریفیں خدا کے لئے ثابت ہیں جو تمام عالموں کا پروردگار ہے اور درود اور سلام ہو خُدا کے رسولوں میں سے سب سے بہتر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کے سب آل اور اصحاب پر۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ وَالِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ : ( الوصيت ما ) (ترجمہ) تمام تعریفیں خدا کے لئے ثابت ہیں جو تمام عالموں کا پروردگار ہے اور درود و سلام ہو اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کے سب آل اور اصحاب پر ۔ ۹ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالصَّلوةَ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ مُحَمَّدِ الْمُصْطَفَى أَفْضَلِ الرُّسُلِ وَخَيْرِ الْوَرَى سَيِّدِ الْمُصْطَفَى كُلِّ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ : ( نزول المسیح (۱۸۶) ( ترجمہ ) ۔ تمام تعریفیں خدا کے لئے ثابت ہیں اور درود و سلام ہو اُس کے رسول محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر جو تمام رسولوں سے افضل اور تمام مخلوق سے بہتر اور زمین و آسمان میں موجود ہر چیز کے سردار ہیں ۔