مسیحی انفاس — Page 575
۵۷۵ اپنے جلال سے آوے گا اور سیب پاک فرشتے اس کے ساتھ ہے ساتھ ہوں گے یہ در حقیقت اس حضرت مسیح علیہ السلام کی حضرت مسیح موعود دنیا سے متعلق نہیں بلکہ اس قسم کا آنا اس دنیا کے قطع سلسلہ کے بعد ہے جو حشر اجساد کے بادہ میں پیش گوئی ہے جو کے بعد وقوع میں آوے گا۔ جب ہر یک مقدس نبی اپنے جلال میں ظہور کرے گا اور ہر اپنی امت کے راست بازوں کو خوشخبری دے گا اور نافرمانوں کو ملزم کرے گا لیکن انہی آیات میں مسیح نے بتلا دیا کہ میرا آنا غریبی کی حالت میں بھی ہو گا۔ جیسا کہ انجیل کی چونتیسویں آیت میں لکھا ہے۔ اے میرے باپ کے مبارک لوگو ! اس باد شاہت کو جو دنیا کی بنیاد ڈالنے سے تمہارے لئے طیار کی گئی میراث میں لو۔ کیونکہ میں بھو کا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا میں پیا ساتھا تم نے مجھے پانی پلایا میں پر دیسی تھا تم نے مجھے اپنے گھر میں اتارا ننگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنایا۔ بیمار تھا تم نے میری عیادت کی۔ قید میں تھا تم میرے پاس آئے ۔ راست باز اسے جواب میں کہیں گے۔ اے خداوند کب ہم نے تجھے بھو کا دیکھا اور کھانا کھلایا یا پیاسا اور پانی پلایا۔ کب ہم نے تجھے پر دیسی دیکھا اور اپنے گھر میں اتارا یا ننگا تھا اور کپڑا پہنایا۔ ہم کب مجھے بیمار اور قید میں دیکھ کر تجھ ؟ دیکھ کر تجھ پاس آئے۔ تب بادشاہ ان سے جواب میں کہے گا۔ میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تم نے میرے ان سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے ایک کے ساتھ کیا تو میرے ساتھ گیا۔ تب وہ بائیں طرف والوں سے بھی کہے گا۔ اے ملعونو! میرے سامنے سے اس ہمیں ہمیشہ کی آگ میں جاؤ جو شیطان اور اس کے فرشتوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ کیونکہ میں بھو کا تھا پر تم نے مجھے کھانے کو نہ دیا۔ پیاسا تھا تم نے مجھے پانی نہ پلایا۔ پر دیسی تھا تم نے مجھے اپنے گھر میں نہ نگا تھا تم نے مجھے کپڑا نہ پہنایا۔ بیمار اور قید میں تھا تم نے میری خبر نہ لی۔ تب وے بھی جواب میں اسے کہیں گے اے خداوند کب ہم نے تجھے بھو کا یا پیا سایا پر دیسی یا نگ یا بیمار یا قیدی دیکھا اور تیری خدمت نہ کی۔ تب وہ انہیں جواب میں کہے گا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تم نے میرے ان سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے ایک کے ساتھ نہ کیا تو میرے ساتھ بھی نہ کیا۔ اور وہ ہمیشہ کے عذاب میں جائیں گے پر راست باز ہمیشہ کی زندگی میں۔ اتارا۔ اب غور کرنا چاہئے کہ ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ مسیح نے اپنے بعض چیلوں کا ذکر کر کے ان کا دنیا میں آنا اور تکلیف اٹھانا گویا اپنا آنا اور تکلیف اٹھانا قرار دیا ہے اور چھوٹے بھائیوں سے مراد بحران کے اور کون لوگ ہو سکتے ہیں جو کسی قدر مسیح کے منصب