مسیحی انفاس — Page 544
ولدلد حال میں ایک یہودی کی تالیف شائع ہوئی ہے جو میرے پاس اس وقت موجود ہے گویادہ محمد حسین یا شاء اللہ کی تالیف ہے وہ اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ اس شخص یعنی باشاء عیسی سے ایک معجزہ بھی ظہور میں نہیں آیا اور نہ کوئی پیش گوئی اس کی بچی نکلی۔ وہ کہتا تھا مسیح کی پیش گوئیوں پر کہ داؤد کا تخت مجھے ملے گا۔ کہاں ملا۔ وہ کہتا تھا کہ بارہ حواری بہشت میں بارہ تخت پائیں ایک یہودی مصنف کا گے کہاں بارہ کو وہ تخت ملے۔ یہودا اسکر یوطی تمیں روپیہ لیکر اس سے برگشتہ ہو گیا اور تجره پیش گوئیوں میں خوارق نہیں جواریوں میں سے کاٹا گیا۔ اور پطرس نے تین مرتبہ اس پر لعنت بھیجی کیا وہ تخت کے لائق رہا۔ اور نیز کہتا تھا کہ اس زمانہ کے لوگ ہنوز نہیں مریں گے کہ میں واپس آجاؤں گا کہاں واپس آیا۔ اور پھر یہ یہودی لکھتا ہے کہ اس شخص کے جھوٹا ہونے پر یہی کافی ہے کہ ملاکی نبی کے صحیفہ میں ہمیں خبر دی گئی تھی کہ سچا سچ جو یہودیوں میں آنیوالا تھا وہ ہرگز نہیں آئے گا جب تک الیاس نبی دوبارہ دنیا میں نہ آجائے۔ پس کہاں الیاس آسمان سے نازل ہوا۔ اور پھر اس جگہ بہت شور مچاتا ہے اور لوگوں کے سامنے اپیل کرتا ہے کہ سے ہوا۔ اور پھر بہت شور ہے اور سامنے دیکھو ملا کی نبی کی کتاب میں پیش گوئی تو یہ تھی کہ خود الیاس دنیا میں دوبارہ آجائیگا اور یہ شخص یوحنا کو ( جو مسلمانوں میں بچی کے نام سے مشہور ہے ) الیاس بتاتا ہے۔ گویا اس کا قلیل قرار دیتا ہے۔ مگر خدا نے تو ہمیں میل کی خبر نہیں دی۔ اس نے تو صاف فرمایا تھا که خود الیاس دوبارہ آجائے گا اور ہم قیامت کو اگر پوچھے بھی جائیں تو یہی کتاب خدا کے سامنے پیش کر دیں گے کہ تو نے کہاں لکھا تھا کہ تکمیل الیاس قبل مسیح موعود بھیجا جائے گا۔ اور ان تحریرات کے بعد حضرت مسیح کی نسبت سخت بد زبانی کرتا ہے ۔ کتاب موجود ہے جو چاہے دیکھ لے۔ اعجاز احمدی۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۱۰، ۱۱۱ حضرت مسیح کی پیش گوئی میں نہ کسی خارق عادت زلزلہ کا ذکر ہے اور نہ کسی خارق کی پیشگوئی میں نہ عادت زلزلہ کا ہے اور نہ عادت مربی یا طاعون کا۔ اس صورت میں کوئی عقلمند ایسی پیش گوئیوں کو عظمت اور وقعت کی نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔ حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۶۳