مسیحی انفاس — Page 510
۵۱۰ ۳۵۷ یہ بھی نہ ہو سکا کہ کسی نشان کے ہی قائل ہو جائیں۔ تعجب کہ کسی اعجوبہ کے بھی قائل نہ ہوئے اور نہ اس بات کے قائل کہ حضرت عیسی کی نسبت پہلی کتابوں میں کوئی پیش گوئی ہے بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ وہی پرانا الزام تالاب معجزہ نما کا جواب تک حضرت عیسیٰ کے سر پر وارد ہوتا چلا آیا ہے ان کے دلوں میں خوب راسخ تھا ور نہ یہ کیا غضب آ گیا کہ حقیقی بھائی ہو کر اس قدر بھی قابل نہ ہوں کہ یہ آدمی اچھا اور بھلا مانس ہے ایسے حقیقی خویشوں کو جو اندرونی حال اور دن رات کے واقعات معلوم ہوتے ہیں دوسروں کو ان سے کیا اطلاع ۔ تمام یہودی بھی در حقیقت دور نزدیک کے رشتہ دار تھے۔ انہوں نے کئی معجزے حضرت مسیح سے مانگے اور آپ نے ان کو حرامکار کہ کر ٹال دیا مگر معجزہ نہ دکھلایا۔ سچ ہے آپ کے اختیار اور اقتدار میں معجزات نہیں تھے۔ پھر کہاں سے دکھلاتے۔ یہودی بیوقوف جانتے تھے کہ کسی انسان کے اختیار میں معجزہ نمائی ہے۔ مگر در حقیقت معجزہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے۔ پھر عجب تریہ کہ جس کو حضرت عیسی نے بہشت کی کنجیاں دی تھیں اسی نے برابر کھڑے ہو کر لعنتیں ہیں۔ اشتہار ۲۷ مئی ۱۸۹۴ء مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۹ تا ۱۲ کیا ایسے عیسائی جو ایک عاجز کمزور ناتوان نامراد انسان کو خدا بناتے ہیں کوئی کامیابی کسی کو دے سکتے ہیں جس کی اپنی ساری رات کی دعائیں اکارت اور بے سود گئی ہیں وہ دوسروں کوئی عیسائی نہیں جو یہ کی دعاؤں پر کون سے ثمرات مترتب کر سکتا ہے جو خود ایلی ایلی لما سبقنی کہہ کر اقرار کرتا دیکھا سکے کہ اس کا ہے کہ خدا نے اسے چھوڑ دیا وہ دوسروں کو کب خدا سے ملا سکتا ہے ؟ دیا تعلق آسمان سے 4 دیکھو اور غور سے سنو! یہ صرف اسلام ہی ہے جو اپنے اندر برکات رکھتا ہے اور انسان کو مایوس اور نامراد ہونے نہیں دیتا۔ اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ میں اس کے برکات اور زندگی اور صداقت کے لئے نمونہ کے طور پر کھڑا ہوں۔ کوئی عیسائی نہیں جو یہ دکھا سکے کہ اس کا کوئی تعلق آسمان سے ہے۔ وہ نشانات جو ایمان کے نشان ہیں اور مومن عیسائی کے لئے مقرر ہیں۔ کہ اگر پہاڑ کو کہیں تو جگہ سے ٹل جاوے ۔ اب پہاڑ تو پہاڑ کوئی عیسائی نہیں جو ایک الٹی ہوئی جوتی کو سیدھا کر دکھاوے ۔ مگر میں نے اپنے پر زور نشانوں سے دکھایا ہے اور صاف صاف دکھایا ہے کہ زندہ برکات اور زندہ نشانات صرف اسلام کے لئے ہیں۔ میں نے بے شمار اشتہار دئے ہیں اور ایک مرتبہ سولہ ہزار اشتہار