ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page ix of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page ix

دوسروں سے بڑھ کر ہے۔ دو واعظ کیسے ہونے چاہئیں ( ملفوظات جلد نهم صفحه ۲۳۶) واعظ ایسے ہونے چاہئیں جن کی معلومات وسیع ہوں ۔ حاضر جواب : ہوں ۔ صبراو اور تحمل سے کام کرنے والے ہوں ۔ کسی کی گالی سے افروختہ نہ ہو جائیں ۔ اپنے نفسانی جھگڑوں کو درمیان میں نہ ڈال بیٹھیں ۔ خاکسارانہ اور مسکینا نہ زندگی بسر کریں ۔ سعید لوگوں کو تلاش کرتے پھریں جس طرح کہ کوئی کھوئی ہوئی شے کو تلاش کرتا ہے۔ مفسدہ پرداز لوگوں سے الگ رہیں۔ جب کسی گاؤں میں جائیں وہاں دو چار دن ٹھہر جائیں۔ جس شخص میں فساد کی بد بو پائیں اس سے پر ہیز کریں۔ کچھ کتابیں اپنے پاس رکھیں جو لوگوں کو دکھا ئیں ۔ جہاں مناسب جانیں وہاں تقسیم کر دیں ۔ ( ملفوظات جلد نهم صفحه ۲۹۶) دو حساب رکھو لوگ دنیا کا حساب و کتاب کس قدر محنت سے یادرکھتے ہیں لیکن عمر کا حساب نہیں رکھتے اور خیال بھی نہیں کرتے کہ اب عمر کا کس قدر حصہ باقی رہ گیا ہے اور اس کا اعتبار کیا ہے۔ ( ملفوظات جلد نہم صفحہ ۳۲۷) اے ہمارے رحیم و کریم خدا! ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم تیرے مامور دو مرسل کی ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے والے ہوں اور ہمیں اور ہماری اولادوں کو ان عمیق گڑھوں اور خندقوں سے محفوظ رکھ جو شیطان نے اس زمانہ میں انسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے تیار کی ہیں۔ ہم کمزور ہیں تو قادر و توانا خدا ہے تو اپنی جناب سے ہمیں قدرت بخش کہ ہم اور ہماری اولا دیں تیرے مُرسل کے ملفوظات طیبات کی قدر اور دنیا کے گوشہ گوشہ میں ان کی اشاعت کرنے والے ہوں ۔آمین خاکسار جلال الدین شمس ربوہ ۔ ۱۷ جنوری ۱۹۶۶ء