ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 71 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 71

ملفوظات حضرت مسیح موعود ا جلد نهم جائز ہیں ۔ مثلاً چندہ وغیرہ نماز با جماعت ادا کرنے کا جو حکم ہے۔ تو اسی لئے کہ دوسروں کو ترغیب ہو۔ غرض اظہار واخفا کے لئے موقع ہے اصل بات یہ ہے کہ شریعت سب رسوم کو منع نہیں کرتی ۔ اگر ایسا ہوتا تو پھر ریل پر چڑھنا ، تار، ڈاک کے ذریعے خبر منگوانا سب بدعت ہو جاتے ۔ نے ارشاد۔ تنبول میں نے عرض کیا کہ تنبول کی نسبت حضور کا ارشاد فرمایا۔ اس کا جواب بھی وہی ہے۔ اپنے بھائی کی ایک طرح کی امداد ہے۔ عرض کیا گیا ہے۔ جو تنبول ڈالتے ہیں وہ تو اس نیت سے ڈالتے ہیں کہ ہمیں پانچ کے چھ روپے ملیں اور پھر اسی روپیہ کو کنجروں پر خرچ کرتے ہیں۔ فرمایا۔ ہمارا جواب تو اصل رسم کی نسبت ہے کہ نفس رسم پر کوئی اعتراض نہیں ۔ باقی رہی نیست سو آپ ہر ایک کی نیت سے کیوں کر آگاہ ہو سکتے ہیں ۔ یہ تو کمینہ لوگوں کی باتیں ہیں کہ زیادہ لینے کے ارادے سے دیں یا چھوٹی چھوٹی باتوں کا حساب کریں ۔ ایسے شریف آدمی بھی ہیں جو محض بے تعمیل حکم تعاون و تعلقات محبت تنبول ڈالتے ہیں۔ اور بعض تو واپس لینا بھی نہیں چاہتے بلکہ کسی غریب کی امداد کرتے ہیں۔ غرض سب کا جواب ہے إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ جنوری ۱۹۰۷ء ہمارے کلام عربی پر جو بعض نادان اعتراض کرتے ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ وہ قرآن مجید و احادیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غور سے نہیں پڑھتے اگر تدبر سے پڑھیں تو معلوم ہو کہ وہ بھی ان کی خود ساختہ صرف ونحو سے نہیں بچتے ۔ دیکھئے شمس کو جب حضرت ابراہیم نے دیکھا تو فرمایا هذا ربی ۔ حالانکہ شمس مؤنث ہے۔ یہ لوگ کلمہ کی تعریف کیا کرتے ہیں ۔ لفظ جو معنی مفرد کے لئے وضع کیا گیا ہو۔ مگر قرآن مجید میں کلام تام کو كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَابِلُهَا کہا ہے۔ ایسا ہی تکرار کو یہ لوگ خلاف فصاحت سمجھتے ہیں مگر قرآن مجید کی کئی آیات میں تکرار ہے۔ تکرار تسلی کے لئے ہوتا ہے۔ چنانچہ کئی ا بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۴