ملفوظات (جلد 9) — Page 310
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۱۰ جلد نهم کی ہوئی ہیں جن پر عمل کرنے سے کہتے ہیں قلب جاری ہو جاتا ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ باوجود قلب جاری ہونے کے عملی حالت ان کی اور بھی خراب ہو جاتی ہے۔ اور ایسے وظائف میں سے ایک ذکر اڑہ بھی ہے کہ جس کا نتیجہ آخر میں سل ہوا کرتا ہے ۔ حالانکہ خدا تعالیٰ نے ایک ہی راہ رکھا ہے جیسے فرمایا ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس : ۱۰) اور یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ انسان خدا کی رضا کے ساتھ راضی ہو جاوے۔ کوئی دوئی نہ رہے۔ خدا کے ساتھ کسی اور کی ملونی نہ رہے اور کسی قسم کی دوری یا جدائی نہ رہے۔ صدق ، وفا اور استقلال کی ضرورت یہ تھوڑی کی بات نہیں ۔ یہی وہ مشکل گھائی ہے جو بڑے بڑے مصائب اور امتحانوں کے بعد طے ہوا کرتی ہے یہ نماز جو تم لوگ پڑھتے ہو ۔ صحابہؓ بھی یہی نماز پڑھا کرتے تھے اور اسی نماز سے انہوں نے بڑے بڑے روحانی فائدے اور بڑے بڑے مدارج حاصل کئے تھے۔ فرق صرف حضور اور خلوص کا ہی ہے۔ اگر تم میں بھی وہی اخلاص ، صدق ، وفا اور استقلال ہو تو اسی نماز سے اب بھی وہی مدارج حاصل کر سکتے ہو جو تم سے پہلوں نے حاصل کئے تھے۔ چاہیے کہ خدا کی راہ میں دکھ اٹھانے کے لیے ہر وقت تیار رہو۔ یاد رکھو! جب اخلاص اور صدق سے کوشش نہیں کرو گے کچھ نہیں بنے گا۔ بہت آدمی ایسے بھی ہوتے ہیں کہ یہاں سے تو بیعت کر جاتے ہیں مگر گھر میں جا کر جب تھوڑی سی بھی تکلیف آئی اور کسی نے دھمکایا تو جھٹ مرتد ہو گئے ۔ ایسے لوگ ایمان فروش ہوتے ہیں۔ صحابہ کو دیکھو کہ انہوں نے تو دین کی خاطر اپنے سر کٹوا دیئے تھے اور جان و مال سب خدا کی راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار رہتے تھے۔ کسی دشمن کی دشمنی کی انہیں پر وا تک بھی نہ تھی ۔ وہ تو خدا تعالیٰ کی راہ میں سب طرح کی تکالیف اٹھانے اور ہر طرح کے دکھ برداشت کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے اور انہوں نے اپنے دلوں میں فیصلہ کیا ہوا تھا۔ مگر یہ ہیں جو ذرا بھی نمبردار یا کسی اور شخص نے دھمکایا تو دین ہی چھوڑ دیا۔ ایسے لوگوں کی عبادتیں بھی محض پوست ہی پوست ہوتی ہیں ۔ ایسوں کی نمازیں بھی خدا تک نہیں