ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 274 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 274

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۷۴ جلد نهم مگر یہ کہتے ہیں کہ اس کی تمام جماعت پاش پاش ہو جاوے گی اور یہ خود بھی طاعون سے ہلاک ہو جائے گا۔ توئی کے معنی فرمایا۔ ایک دفعہ دل میں تین شخص ہمارے پاس آئے اور ان میں سے ایک نے کہا تھا کہ تم دعوی کرتے ہو کہ مسیح ناصری فوت ہو چکا اور آنے والا مسیح میں ہوں اور توفی کے معنے قبض روح کے کرتے ہو حالانکہ اس کے معنے پورا کرنے کے بھی ہیں اور اس کی تائید میں یہ مصرع پڑھ کر سنایا ۔ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَا ضَمِنَتْ ۔ میں نے جواب دیا کہ مولوی بن کر مفسر بن کر ایسی بات کرنی ؟ بھلا یہ تو پہلے بتلاؤ کہ یہ صیغہ کا ہے کا ہے۔ بس پھر تو یہی کہنے لگ گیا۔ جی غلطی ہو گئی ۔ (توفی کے معنے پورا دینے کے وہاں ہوں گے جہاں باب تفعیل میں ہوگا اور قبض روح کے معنے وہاں ہوں گے جہاں باب تفعل سے ہوگا ۔ ) میر کرامت علی خان دہلوی کا عقیدہ فرمایا۔ عجیب بات یہ ہے کہ ہمیں تو رد کر دیا اور ایک عیسائی کو مسیح بنا دیا۔ امید ہے کہ یہ ایک ہنسی ٹھٹھا کی پیشگوئی ثابت ہوگی ۔ ورنہ ایک مسلمان کا ایسے شخص کو مسیح قرار دینا جو انسان کی پرستش کرتا اور انسان کو خدا بناتا اور مسلمانوں کے نزدیک کفر کا عقیدہ رکھتا ہے نیک نیتی پر مبنی نہیں ہو سکتا۔ محض ہنسی ٹھٹھا معلوم ہوتا ہے۔ فرمایا۔ طاعون تو حضور کے متعلق ہلاکت کی پیشگوئیاں کرنے والوں کا انجام بھی سر پر ہے۔ یہ ت کوئی صحیح فیصلہ تو نہیں کہ اب طاعون دور ہو گئی ہے۔ یا د رکھو کہ مفتری کو خدا تعالیٰ بے سزا کبھی نہیں چھوڑتا۔ ابھی تو طاعون کی نسبت گورنمنٹ خود بھی حیران ہے کہ اس کو روکنے کی کیا تدبیر کی جاوے اور اس طرف خدا تعالیٰ نے ہمیں بھی خبر دے رکھی ہے کہ اس سال یا اگلے سال سخت طاعون پڑے گی اور شدت سے پڑے گی اور مغربی ممالک میں بھی خطرناک طاعون پڑے گی اور کابل کی نسبت طاعون تو نہیں