ملفوظات (جلد 9) — Page 273
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۷۳ جلد نهم فرمایا۔ کئی دنوں سے ابتلاؤں کا سامنا تھا۔ بیس پچیس دن خوشنودی کے چند الہامات رات تو میں سویا بھی نہیں ۔ آج ذراسی میری آنکھ لگ گئی تو یہ دو فقرہ الہام ہوا۔ ” خدا خوش ہو گیا“ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کریم اس بات سے بہت خوش ہوا ہے کہ اس ابتلا میں میں پورا اتر ا ہوں اور اس الہام کا یہی مطلب ہے کہ اس ابتلا میں تو پورا اترا۔ ابتلا اس کے بعد پھر آنکھ لگ گئی تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک نہایت خوشخط خوبصورت کاغذ میرے ہاتھ میں ہے جس پر کوئی پچاس ساٹھ سطر میں لکھی ہوئی ہیں۔ میں نے اس کو پڑھا ہے مگر اس میں سے یہ فقرہ مجھے یا د رہا ہے کہ یا عَبْدَ اللهِ إِنِّي مَعَكَ “، یعنی اے خدا کے بندے میں تیرے ساتھ ہوں اور اس کو پڑھ کر مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ گویا خدا کو دیکھ لیا۔ دیکھو ہمارے ساتھ تو خدا کے یہ معاملے ہیں اور یہ ہیں جو ہماری ہلاکت کی پیشگوئیاں کرتے ہیں۔ اگر خدا کو اپنے دین کا بیڑا غرق کر دینا منظور ہے تو جو چاہے سو کرے۔ اس کو کوئی روک نہیں سکتا۔ مگر یہاں تو اس نے بڑے بڑے وعدے دیئے ہوئے ہیں۔ ایک طرف خدا تو یہ فرماتا ہے وَلَكَ نُرِقَ آيَاتٍ وَ نَهْدِمُ مَا يَعْمُرُونَ أُرِيحُكَ وَلَا أُجِيحُكَ وَ أُخْرِجُ مِنْكَ قَوْمًا أَنْتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُهُ - كَمِثْلِكَ دُرِّ لَّا يُضَاعُ لَكَ دَرَجَةٌ فِي السَّمَاءِ وَ فِي الَّذِينَ هُمْ يُبْصِرُونَ ۔ (یعنی میں تجھے آرام دوں گا اور تیرا نام نہیں مٹاؤں گا اور تجھ سے ایک بڑی قوم پیدا کروں گا اور تیرے لیے ہم بڑے بڑے نشان دکھلا دیں گے اور ہم ان عمارتوں کو ڈھا دیں گے جو بنائی جاتی ہیں ۔ لے تو وہ - بزرگ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا اور تیرے جیسا موتی ضائع نہیں ہو سکتا ۔ آسمان پر تیرا بڑا درجہ ہے اور نیز ان لوگوں کی نگاہ میں جن کو آنکھیں دی گئی ہیں ۔ ) 66 لے یہ فقرہ کہ تیرے لیے ہم بڑے بڑے نشان دکھلا دیں گے اور ہم ان عمارتوں کو ڈھا دیں گے جو بنائی جاتی ہیں ۔“ ترجمہ کی ترتیب کے لحاظ سے سے سے سب سے پہلے ہونا چاہیے۔ معلوم ہوتا ہے کہ کاتب نے غلطی سے بعد میں بعد میں لکھ دیا ہے۔ دراصل یہ الہامی عبارت کے پہلے فقرہ کا ترجمہ ہے۔ (مرتب)