ملفوظات (جلد 9) — Page 270
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۹ استمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظهر ) ٢٧٠ ۱۸ حضور کے متعلق ایک شخص کی پیشگوئی پیر خبر مورخہ ۱ اکتبر ۱۹۰۷ء میں شائع شدہ دہلی کے ایک شخص نور احمد نامی کا مندرجہ ذیل مراسلہ حضرت اقدس کی خدمت میں پڑھ کر سنایا گیا۔ دو پچھلے سال اکتوبر کے مہینہ میں افسر الاطباء جناب حافظ محمد اجمل خاں صاحب کے دولت خانہ میں بموجودگی جناب نواب شجاع الدین صاحب رئیس لو ہارو، خان بہادر غلام حسن خان صاحب آنریری مجسٹریٹ ورئیس دہلی ، نواب مرزا اکبر علی خاں صاحب ، حاجی عبد الغنی و دیگر معززین جناب مولانا مولوی میر کرامت علی خاں صاحب نے فرمایا تھا کہ اب کے طاعون فروری سے زور پکڑے گا اور اپریل مئی میں یہاں تک زور ہو گا کہ نوے ہزار فی ہفتہ اموات طاعون سے ہوں گی ۲۴ را پریل صبح ۵ بجے اٹلی میں زلزلہ آئے گا۔ آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ دلی میں بھی طاعون ہوگا اور افراتفری پھیلے گی لیکن جس محلہ میں آپ کا مسکن ہے وہاں طاعون نہیں ہوگا ۔ جس طاعون کے مریض کو میں چھوؤں گا وہ طاعون سے نہیں مرے گا۔ چنانچہ یہ پیشگوئی من وعن پوری ہوئی ۔ فراش خانہ میں حضرت کا مکان ہے وہاں طاعون نہیں ہوا۔ اور یہ بھی سنا گیا ہے کہ جن بیماروں کو آپ نے تعویذ دیا وہ بچ گئے ۔ چنانچہ ولایت علی اور قمر الدین سوداگران صدر بازار دہلی کا بیان ہے کہ ساٹھ مریضوں کو تعویذ پلائے گئے سب کے سب بچ گئے ۔ اب کہ طاعون کے متعلق جو پیشگوئی کی گئی ہے برائے اندراج پیسہ اخبار ارسال خدمت ہے۔ پیشنگوئی متعلقہ طاعون بابت سال ۱۹۰۷ ء و ۱۹۰۸ء ۔ پنجاب میں اب کے طاعون کا پچھلے سال جیسا زور نہیں ہوگا البتہ ممالک مغربی و شمالی میں بہت زور ہوگا۔ دلی میں بھی گذشتہ سال سے زیادہ ہوگا۔ پنجاب کے ایک بہت بڑے مذہبی لیڈر جن کو دعویٰ ہے کہ ان کو طاعون نہیں ہوسکتا۔ طاعون سے انتقال کریں گے۔ ان کے مرید اس واقعہ سے متاثر ہو کر اپنے کئے سے پشیمان ہوں گے۔ ہندوستان سے جلد نهم