ملفوظات (جلد 9) — Page 269
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۶۹ جلد نهم کسی شخص کے مرتد ہونے والا خواب جو گذشتہ اخبار میں چھپ چکا ہے اس کا جماعت کمزور ہے ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جماعت بہت کمزور ہے۔ اکثر نادان لوگ بدظنی کے قریب چلے جاتے ہیں۔ اور تھوڑی بات پر ٹھو کر کھاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔ آمین بدیہی اور نظری باتیں حافظ حمد اللہ صاحب نے عرض کیا کہ حضور کا ایک الہام جو اخبار بدر ۲۰ ستمبر ۱۹۰۶ء میں چھپا تھا اس طرح سے ہے مَا أَنَا إِلَّا كَالْقُرْآنِ وَسَيَظْهَرُ عَلَى يَدَى مَا ظَهَرَ مِنَ الْفُرْقَانِ ۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف میں چونکہ آیات محکمات کے ساتھ آیات متشابہات بھی ہیں ۔ اسی کے موافق مامور من اللہ کا حال وقال ہے۔ بعضی بعضی باتیں بدیہی ہیں اور بعضی نظری۔ فرمایا۔ یہ درست ہے ۔ چند فقہی مسائل (1) بعض اوقات رمضان ایسے موسم میں آتا ہے کہ کاشت کاروں سے جبکہ کام کی کثرت مثل تخم ریزی و درودگی ہوتی ہے۔ ایسے ہی مزدوروں سے جن کا گزارہ مزدوری پر ہے روزہ نہیں رکھا جاتا ان کی نسبت کیا ارشاد ہے؟ فرمایا - الْأَعْمَالُ بِالنِيَّاتِ ۔ یہ لوگ اپنی حالتوں کو مخفی رکھتے ہیں ۔ ہر شخص تقوی وطہارت سے اپنی حالت سوچ لے۔ اگر کوئی اپنی جگہ مزدوری پر رکھ سکتا ہے تو ایسا کرے ورنہ مریض کے حکم میں ہے۔ پھر جب میسر ہو رکھ لے۔ (۲) اور وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَ (البقرۃ: ۱۸۵) کی نسبت فرمایا کہ اس کے معنے یہ ہیں کہ جو طاقت نہیں رکھتے ۔ (۳) اور نصف شعبان کی نسبت فرمایا کہ یہ رسوم حلوا وغیرہ سب بدعات ہیں ۔ او بدر جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۶ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷۶