ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 265 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 265

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۶۵ جلد نهم سے تعلق نہ ہو اور خدا تعالیٰ سے استغفار کرتے رہنا چاہیے۔ افریقہ سے ایک دوست نے بذریعہ تحریر حضرت سے (۲) ننگوں کے ساتھ میل جول دریافت کیا کہ اس جگہ کے اصلی باشندے مرد و زن بالکل ننگے رہتے ہیں اور معمولی خورد و نوش کی اشیاء کا لین دین ان کے ساتھ ہی ہوتا ہے تو کیا ایسے لوگوں سے ملنا جلنا گناہ تو نہیں؟ حضرت نے فرمایا کہ تم نے تو ان کو نہیں کہا کہ ننگے رہو وہ خود ہی ایسا کرتے ہیں ۔ اس میں تم کو کیا گناہ؟ وہ ایسے ہی ہیں جیسے کہ ہمارے ملک میں بعض فقیر اور دیوانے ننگے پھرا کرتے ہیں ۔ ہاں ایسے لوگوں کو کپڑے پہننے کی عادت ڈالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایسے ہی لوگوں کی نسبت یہ بھی سوال کیا گیا کہ چونکہ ملک افریقہ میں غریب لوگ بھی ہیں جو نوکری پر بآسانی سستے مل سکتے ہیں۔ اگر ایسے لوگوں سے کھانا پکوایا جائے تو یہ کیا جائز ہے؟ یہ لوگ حرام حلال کی پہچان نہیں رکھتے ۔ فرمایا۔ اس ملک کے حالات کے لحاظ سے جائز ہے کہ ان کو نوکر رکھ لیا جائے اور اپنے کھانے وغیرہ کے متعلق ان سے احتیاط کرائی جائے۔ یہ (۳) ایسی عورتوں سے نکاح پر بھی سوا ہوا کہ کیا اسی عورتوں سے نکاح جائز ہے؟ فرمایا۔ اس ملک میں اور ان علاقوں میں بحالت اضطرار ایسی عورتوں سے نکاح جائز ہے لیکن صورت نکاح میں ان کو کپڑے پہنانے اور اسلامی شعار پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مسیح نوٹوں پر کمیشن حضرت اقدس کی موعود کی خدمت میں ایک صاحب کا سوال پیش ہوا کہ فوٹوں کے بدلے روپیہ لینے یا دینے کے وقت یا پونڈ یا رو پیر تو ڑانے کے وقت دستور ہے کہ کچھ پیسے زائد لیے یا دیئے جاتے ہیں کیا اس قسم کا کمیشن لینا یا دینا جائز ہے؟ حضرت نے فرمایا۔ یہ جائز ہے اور سود میں داخل نہیں ۔ ایک شخص وقت ضرورت ہم کو نوٹ بہم