ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 262 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 262

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۶۲ جلد نهم کے چار روشن ستارے ہیں ۔ ایک ان میں سے ٹوٹ کر زمین کے اندر چلا گیا ہے۔ پھر خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب نے عرض کیا کہ مبارک احمد کو لوگ اکثر ”ولی ولی“ کر کے پکارا اکثر’ولی کرتے تھے۔ فرمایا۔ ہاں ولی وہی ہوتا ہے جو بہشتی ہو۔ میاں مبارک احمد کی قبر دوسری قبروں سے کسی قدر فاصلہ پر ہے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔ بعض اوقات اگر باپ خواب دیکھے تو اس سے مراد بیٹا ہوتا ہے اور اگر بیٹا خواب دیکھے تو اس سے باپ مراد ہوتا ہے۔ ایک دفعہ میں خواب میں یہاں ( بہشتی مقبرہ ) آیا اور قبر کھودنے والوں کو کہا کہ میری قبر دوسروں دوسروں سے جدا چاہیے دیکھو جو میری نسبت تھا وہ میرے بیٹے کی نسبت پورا ہو گیا۔ لے ۱۸ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقت میر) ورزش جسمانی حضرت اقدس نے فرمایا۔ حکیم لکھتے ہیں کہ ریاضات بدنی ادویہ کی مشق سے بہتر ہوتی ہیں۔ فرمایا۔ ایک الہام مبارک احمد کی فوسیدگی سے دودن پہلے یہ الہا بھی ہواتھا" کا علاج وَلَا رحم کر وو جَ وَلَا يُحْفَظُ فرمایا۔ براہین احمدیہ میں ایک یہ الہام بھی درج ہے ۔ ایلِي ايْلِي لِمَا سَبَقْتَانِی ۔ اے خدا یہ کسی خطرناک ابتلا پر دلالت کرتا ہے ۔ معلوم نہیں اس کے پورا ہونے کا کون سا زمانہ ہے۔ ہماری جماعت بہت کمزور ہے یہ نسبت اس کے کہ وہ یقین کی طرف ترقی کریں بدظنی کی طرف زیادہ مائل ہو جاتے ہیں۔ مجھے اس بات کا بہت خیال رہتا ہے کہ کسی کو ٹھوکر نہ لگے ۔ جس خدا نے اتنی الحکم جلد ا ا نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۶،۵ ے ۱۸ ستمبر کی ڈائری کا کچھ حصہ اس واسطے درج کیا گیا ہے کہ الحکم ایک دن دیر کر کے شائع ہوتا ہے۔ (ایڈیٹر )